شیخ الأزہر نے طالبہ رحيق السيد کے خاندان سے تعزیت کی اور ان کے والدین کے لیے عمرہ کے سفر کی ہدایت دی تاکہ ان کی دلجوئی کی جا سکے۔
منگل کے روز، عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر شریف، نے طالبہ رحيق السيد جمعہ کے خاندان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ رحيق السيد، جو کہ الازہر سکینڈری سکول برائے طالبات منوفیہ کی تیسری جماعت کی طالبہ تھی، ایک افسوسناک حادثے میں وفات پا گئی۔ شیخ الأزہر نے طالبہ کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
طالبہ کی والدہ نے عزت مآب امام اکبر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان سے رابطہ کیا اور تعزیت پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی مرحومہ بیٹی، حافظ قرآن تھیں اور علم کے حصول میں محنتی تھیں،اس نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی محنت سے الأزہر کی ثانویہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔ شیخ الأزہر نے والدہ کی کوششوں اور صبر کو سراہا اور انہیں انعام کے طور پر بیت اللہ الحرام کی زیارت کی پیشکش کی، تاکہ ان کی بیٹی کی تعلیم اور قرآن کی حفاظت میں ان کے والدین کی جدوجہد کا اعتراف کیا جا سکے۔
عزت مآب امام اکبر نے طالبہ کے والدین کو ہمدردی کے طور عمرہ کے سفر کی پیشکش کی، تاکہ ان کے غم میں شریک ہوں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ شیخ الأزہر نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومہ طالبہ کی مغفرت فرمائے، اسے جنت کے اعلیٰ مقام میں جگہ دے، اور اس کے خاندان کو صبر اور سکون عطا کرے۔ "إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ"۔