الازہر نے برادر ملک قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ریاستوں کی آزادی اور ان کی سرزمین اور علاقوں کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

ازہر شریف برادر ملک قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ ریاستوں کی آزادی اور ان کی سرزمین اور علاقوں  کی خودمختاری کا  احترام کیا جائے۔
ازہر شریف  کا یہ یقین ہے کہ اسلحے کی جھنکار نہ تو جنگوں کو روک سکتی ہے اور نہ ہی ان کی آگ بجھا سکتی ہے، بلکہ صرف وہ مکالمہ جو منصفانہ اور پائیدار امن کی طرف لے جائے، جنگوں کا خاتمہ کر سکتا ہے اور اُن معمولی و سطحی وجوہات کو ختم کر سکتا ہے جنہیں خواہشات یا علاقائی مقاصد کے تحت زندہ کیا جاتا ہے۔


اسی لیے ازہر شریف اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کی تمام کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیتا ہے، اور ترقی پذیر ممالک کی اقوام کو ایک باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانے کی حمایت کرتا ہے، تاکہ وہ اور ان کے بیٹے، بیٹیاں اور بچے اس نعمت سے بہرہ مند ہوں، جیسا کہ وہ تمام اقوام بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں جنہوں نے اپنے عوام کے خون بہانے والے ہر جھگڑے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ازہر شریف  امتِ مسلمہ کو اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ ’’منصفانہ امن‘‘ کے اصول کو زندہ کرنا اور اسے اپنے داخلی تنازعات کے خاتمے کے لیے اختیار کرنا ضروری ہے، تو وہ انہیں اللہ تعالیٰ کے اس حکم کی یاد دہانی بھی کراتا ہے جو اُس نے اپنے نبی کریم ﷺ کو دیا: {اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہو جائیے اور اللہ پر بھروسہ کیجیے}۔ [أنفال: 61]۔

ہاں، زمین پر چلنے والے ہر جاندار کے لیے امن ہونا چاہیے، اور نہیں، جنگ کے لیے خواہ وہ چوپایوں یا کیڑے مکوڑوں ہی پر کیوں نہ ہو۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025