شیخُ الازہر کی وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر   پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخُ الازہر شریف نے  مصر کے وزیر  اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی سے ان کے والدگرامی، میجر جنرل  کمال مدبولی، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت اور سچی  ہمدردی پیش کی ہے۔ امام اکبر   نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور کامل مغفرت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلۂ کامل نصیب فرمائے۔ "بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں"۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026