امام اکبر نے موسمیاتی تبدیلی کے"COP27" کی میزبانی کے لئے مصر کو منتخب کئے جانے پر صدر سیسی کو مبارکباد دی

imam ahmed  al tayeb.png

شیخ ازہر اور  امام اعظم جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب  نے صدر جمہوریہ عبد الفتاح السیسی کو موسمیاتی تبدیلی کے "COP27" کی میزبانی کے لئے مصر کو منتخب کئے جانے کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ انتخاب اس اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے جو مصر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ادا کررہا ہے اور یہ بات شیخ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے اپنے آفیشل پیجز پر عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھی گئی ایک پوسٹ کے دوران سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ "COP27" کی میزبانی کے لئے مصر کا منتخب ہونا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے اہم کردار کی عکاس کررہا ہے اور میں اس قابل قدر کامیابی پر صدر عبد الفتاح السیسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ ازہر شریف مذہبی رہنماؤں کی سطح پر اس اہم سربراہی اجلاس کی تیاری میں اجلاس کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اس ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ذمہ داری کو فروغ دیا جا سکے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025