شیخ الازہر نے عراقی سنی اوقاف کے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد سے مشیخۃ الازہر میں ملاقات کی۔

شيخ الأزهر يستقبل رئيس الوقف السني العراقي والوفد المرافق له بمشيخة الأزهر .jpg

شیخ الازہر: میرا عراق کا دورہ اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہو گا۔ عراقی سنی اوقاف کے سربراہ: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ کا موقف عرب اور اسلامی رائے عامہ کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ  ازہر شریف نے بروز جمعرات مشیخۃ الازہر میں ڈاکٹر مشعان محیی علوان، صدر عراقی سنی اوقاف، اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے قاہرہ میں عراقی سفیر جناب احمد نایف رشید الدلیمی کی موجودگی میں ملاقات کی۔ امام اکبر نے کہا کہ عراق ہر عرب اور مسلمان کا عزیز ملک ہے اور الازہر کو عراق کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ اگلے سال جنوری میں ان کا دورہ عراق تمام اسلامی مکاتب فکر خاص طور پر سنی اور شیعہ کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ہم علمائے کرام، محققین اور طلباء کے تبادلے کے لیے متواتر منصوبہ تیار کرکے اور مختلف اسلامی علوم میں علمی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو بڑھاتے ہوئے، الازہر کے علماء اور عراقی اسکالرز کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اپنی طرف سے عراقی سنی وفد کے سربراہ نے کہا، " دنیا بھر کی ممتاز ترین اسلامی شخصیت امام اکبر پر ہمیں فخر ہے - اور اپنی اور اپنے ساتھ وفد کی ازہر شریف میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ: عراقی ملت اسلامیہ کے مختلف مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ازہر شریف کے موقف کو سراہتے ہیں اور یہ موقف عرب اور اسلامی رائے عامہ کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025