ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شیخ الازہر نے پوپ تواضروس اور مسیحی بھائیوں کو عیدقیامت کی مبارکباد دی

خلال اتصال هاتفي.. شيخ الأزهر يهنِّئ البابا تواضروس.jpg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے جمعہ کے روز ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسکندریہ کے پوپ اور قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے پوپ تواضروس دوم کو عید قیامت کے موقع پر مبارکباد دی۔


شیخ الازہر نے اپنی نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مواقع وطن کے بیٹوں کے درمیان بھائی چارے، اُلفت اور محبت کے رشتوں کو تازہ کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہیں۔


گفتگو کے دوران غزہ کی المناک صورتحال پر بھی بات ہوئی؛ جہاں شیخ الازہر اور پوپ تواضروس دونوں نے غزہ میں ہمارے بھائیوں پر ہونے والے اُس صیہونی ظلم کو مسترد کیا جس کی جنگوں کی تاریخِ اور تنازعات میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دونوں رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ فلسطینیوں کی مدد فرمائے، ان سے یہ مصیبت دور کرے اور ان کے وطن وسرزمین کی حفاظت فرمائے۔


خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025