لوگوں اور ان کے اختلافات کے درمیان تعددیت ایک فطری امر ہے، قرآن کریم نے بھی اس کا اقرار کیا ہے ، اور اسلام میں تعارف کی بنیاد پر ہی بین الاقوامی تعلقات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں لازمی طور پر ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کا اصول شامل ہے جن سے ہم اتفاق کرتے ہیں اور جن سے ہم متفق نہیں ہیں۔ اور ہماری عصری دنیا کو اس کے تباہ کن بحرانوں سے نکلنے کے لیے اس کی ضرورت ہے۔
لہذا: ایک مسلمان کے لیے لوگوں ، امتوں اور اور اقوام کو ایک مذہب یا ایک ثقافت میں ڈھالنے کا تصور کرنا مشکل تھا۔ کیونکہ خدا کی مرضی یہ ہے کہ وہ لوگوں کو مختلف پیدا کرتا ہے ، یہاں تک کہ ان کی انگلیوں کے نشانات میں بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں، قرآن کریم میں ہے۔ اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی راه پر ایک گروه کر دیتا۔ وه تو برابر اختلاف کرنے والے ہی رہیں گے [ ہود: 118]۔
قرآن پر ایمان رکھنے والے کو شک نہیں ہے کہ کسی بھی طاقت یا تہذیب کے لوگوں کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ لوگوں کے اختلاف میں خدا کی مرضی کو تبدیل کر سکے۔
یہ ان نظریات کو دیکھتا ہے جو لوگوں کو ایک مذہب یا ایک مرکزی ثقافت پر اکٹھا کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ وہ ایسے ہی ہے جیسے حالت بیداری میں خواب دیکھ رہے ہوں یا پھر وہ بخپن کے خوابوں کی بھول بھلیوں میں پڑے ہوئے ہیں۔
میں یہاں دو چیزوں کی طرف توجہ مبذول کروانا جاہتا ہوں جنہیں مشرق اور مغرب کے درمیان کسی بھی ملاقات کسی بھی سنجیدہ سطح پر بچا نہیں جا سکتا۔
پہلا چیز: قرآنی آیت جسے سب مسلمان مرد ، عورتیں اور بچے؛ صبح اور شام دہراتے ہیں - درحقیقت ، بہت سے مغربی دانشور اور مفکرین اس کے معنی کو بڑی اچھی طرح سے حفظ کیے ہوئے ہیں اس لیے کہ مکالمے کی محافل اور دیگر فورمز پر کثرت سے اس کو سنا جاتا ہے۔ اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک (ہی) مرد وعورت سے پیدا کیا ہے اور اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو کنبے اور قبیلے بنا دیئے ہیں، اللہ کے نزدیک تم سب میں باعزت وه ہے جو سب سے زیاده ڈرنے واﻻ ہے [حجرات: 13] سب مسلمان ان میں سے کوئی بھی استثنا نہیں ہے - وہ اس آیت سے سمجھتے ہیں کہ عظیم آیت میں جو تعارف منصوص علیہ ہے وہ اعلیٰ الہی مقصد ہے جس کے لیے خدا نے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔
اور "تعارف" کا مطلب ہے: تعاون اور فوائد کا تبادلہ ، نہ کہ تنازعہ ،اور چھیننا ، اور نہ ہی تسلط۔ ہے۔
اور اگر انسانی شناسائی کی ملاقات لوگوں کے درمیان بین الاقوامی تعلقات کا الہی قانون ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ ایسی چیز ہے جو حاصل کی جاسکتی ہے اگر نیتیں مخلص ہوں اور ارادے درست ہوں؟
اور آپ یہ جان کر حیران بھی ہوں گے کہ ازہر کے شیوخ پچھلی صدی کی چالیس کی دہائیوں میں اس حل کی طرف متنبہ کرنے میں سب سے آگے تھے ، جس کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔ جیسے کہ شیخ محمد مصطفی مراغی (وفات 1945 عیسوی) ، اس وقت کے شیخ الازہر نے سال (1936م) میں لندن میں منعقدہ ادیان کی بین الاقوامی کانفرنس میں اپنی تقریر میں قوموں اور لوگوں کے تنازعات پر قابو پانے کے لیے تمام اقوام کے درمیان عالمگیر رفاقت کا مطالبہ کیا۔
پھر ان کے دس سال بعد شیخ محمد عرفہ (وفات 1973 عیسوی) آئے ، جنہوں نے ازہر میگزین کے دسویں شمارے سال (1946 م) میں ایک مضمون لکھا جس میں انہوں نے اسلام ۔ اور مغرب کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا، اس وقت دوسری عالمی جنگ کا جس چیز پر خاتمہ ہوا یعنی ایٹم بم اور مہلک ہتھیاروں کی ایجاد اس نے انہیں یہ مضمون لکھنے پر مجبور کیا، ، اور انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگجو ان ایجادات کو استعمال کرتے ہیں تو پوری دنیا فنا ہوجائے گی۔
اور انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لوگوں کو اکٹھا کرنے اور اختلاف اور نفرت کی وجوہات کو ختم کرنے سے کوئی مفر نہیں۔ اور یہ کہ پوری زمین ایک شہر بن جائے ، اور اس کے تمام باشندے ایک شہر کے لوگوں کی طرح ہوں۔
اس عالمی تعاون کے لیے شیخ نے اپنی دعوت میں مغرب کے اسلام کو سمجھنے کی ذمہ داری پر بہت زیادہ زور دیا ۔ اور یہ کہ اسلام مغرب کی تہذیب کو سمجھے، اور یہ کہ اگر وہ ایک دوسرے کو سمجھیں گے تو تو ان کے مابین کوئی سوء طن نہیں رہے گا ، اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں ، ہر ایک انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے مسلم علماء سے مغرب کی تہذیب کو حقیقی طور پر ظاہر کرنے کی ضرورت پر زور دیا؛ تاکہ تعارف انکار کی جگہ لے لے اور امن جھگڑے کی جگہ لے لے۔
دین اسلام میں اللہ تعالی کی طرف دعوت محدود ہے حکمت اور پر سکون مکالمے میں جو دوسرے کو مجروح نہ کرے اور نہ ہی اس کو یا اس کے عقیدے کو برا بھلا نہ کہے ، اسلام کسی کو بھی اسلحہ ، زبردستی ، یا کسی بھی قسم کے دباؤ سے اپنے ایمان کو پھیلانے سے روکتا ہے - چاہے وہ پیسے یا وقار یا دلوں اور دماغوں کی خریداری کے فتنہ کی صورت میں دباؤ ہو۔ جیسا کہ قرآن کریم کہتا ہے: "دین میں کوئی جبر نہیں ہے" [البقر:[ 256] اور اعلان کردے کہ یہ سراسر برحق قرآن تمہارے رب کی طرف سے ہے۔ اب جو چاہے ایمان ﻻئے اور جو چاہے کفر کرے۔ ﻇالموں کے لئے ہم نے وه آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیر لیں گی۔ اگر وه فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی اس پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہرے بھون دے گا، بڑا ہی برا پانی ہے اور بڑی بری آرام گاه (دوزخ) ہے [كہف: 29]۔
پیغمبر اسلام کا کردار - جیسا کہ قرآن نے بیان کیا ہے - خدا کا راستہ بتانے والے اور واضح کرنے والے کا کردار ہے۔ وہ لوگوں پر مسلط نہیں ہیں اور نہ ہی ان کو مجبور کرتے ہیں، بلکہ ان کو اللہ تعالی کی طرف بلاتے ہیں جب کہ ان کے لیے حق اور گمراہی کا راستہ واضح ہو چکا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "آپ پر بیان کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے" (شوری: 48)۔ آپ ان پر نگہبان نہیں ہیں ۔[الغاشية: 22]، اور اگر آپ کا رب چاہتا تو تمام روئے زمین کے لوگ سب کے سب ایمان لے آتے، تو کیا آپ لوگوں پر زبردستی کرسکتے ہیں یہاں تک کہ وه مومن ہی ہوجائیں [يونس: 99].
ایک مسلمان کے لیے دیگر لوگ مذہب میں بھائی ہیں یا انسانیت میں برابر ہیں۔ اور مسلمان - پیغمبر اسلام کے مطابق - "وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں"۔ یعنی: مسلمان وہی ہے جو لوگوں کے ساتھ صلح کرتا ہے ، اور اپنی زبان اور ہاتھ سے ان کو نقصان نہیں پہنچاتا ۔ اسلام خاص طور پر آسمانی مذاہب کے لوگوں کو نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے۔ اس حد تک کہ جو مسلمان اہل کتاب کو نقصان پہنچاتا ہے اور قیامت کے دن پیغمبر اسلام اس سے مخاصمت کریں گے ، جس طرح خدا اور اس کا رسول اس سے دنیا اور آخرت میں بری ہیں۔
ازہر شریف دنیا بھر میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے بین الاقوامی کوششیں کر رہا ہے۔ اور وہ تمام بین الاقوامی مذہبی اداروں کے ساتھ کھلے پن اور بات چیت کا خواہاں ہے۔ اور ہم اس ہفتے ، دنیا بھر کے متعدد مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں ، الازہر بین الاقوامی امن کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ جہاں کانفرنس کا مقصد پوری دنیا کو ایک مشترکہ پیغام دینا ہے کہ مذاہب کی رموز اور نمائندے جو کہ ازہر شریف میں جمع ہیں متفقہ طور پر مذاہب کے رہنماؤں اور تمام انسانی معاشروں کے درمیان امن کا مطالبہ کرتے ہیں ، ان کے درمیان باہمی اعتماد کی بنیاد پر زور دیتے ہیں - ان کی اقتدا میں مذاہب کی پیروی کی دعوت دیتے ہیں ، اور عدم برداشت اور نفرت کی تمام وجوہات کو ترک کرنے اور لوگوں کے درمیان محبت ، رحم ، امن اور مکالمے کی ثقافت کو مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہیں۔
میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ یہ کانفرنس ایک حقیقی قدم ہو جو کہ پوری انسانیت کے لیے امن کے حصول کے لیے مؤثر طریقے سے ممد ومعاون ہو۔