31 مئی 2017م

اختلاف اور اسلامی شریعت کا فہم

شاید آج کوئی بھی یہ نہیں کہے گا کہ ہماری عرب اور اسلامی امت میں بیماریوں کی وجہ اور علل کی جڑ ان کا مسلسل اور بار بار جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر اس  آسمانی کتاب کو  بھول جانا ہے ، جس نے ان کو ایک قوم بنا دیا جس نے دنیا کی قیادت کی اسے روشن کیا اور اسے انصاف ، بھائی چارے اور مساوات کی اقدار سکھائیں۔ اور وہ کس طرح جسمانی اور اخلاقی طاقت کے عناصر رکھتا ہے۔
اس واضح کتاب میں - جو دنیا اور آخرت میں مسلمانوں کے لیے خدا کی طرف سے حجت ہے - ایک واضح اور فیصلہ کن آیت ہے جو مسلمانوں اور ان کے معاملات کی نگرانی کرنے والوں  کو منع کرتی ہے ان میں علماء بھی ہیں - جو انبیاء کے وارث ہیں - ان سب کو - سب کو - تنازعات ، تفرقہ  اور اختلاف سے روکتی ہے۔ یہ انہیں ناکامی ، کمزوری اور ذلت کے بارے میں خبردار کرتی ہے اگر وہ اس سے باہر نکل جاتے ہیں۔ تو ایک یقینی ناگزیر نتیجہ ان کا منتظر ہے
"الہی قانون" جس کی قدر دوسری قوموں کو معلوم تھی تو انہوں نے  اسے مضبوطی سے تھاما۔  اور اگرچہ وہ زبان ، نسل ، ثقافت اور فرقہ مختلف ہیں ، لیکن ان  کے بڑے مفادات کے وہ گرد متحد تھے۔
یہ آیت اللہ تعالی  کا  یہ قول ہے: اور اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرتے رہو، آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر و سہارا رکھو، یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔[ أنفال: 46]
 
آئیے اپنے ارد گرد  دیکھیں: یہ جنگیں جو سبز اور خشک کھا جاتی  ہیں؟  کیا ہمیں ان میں تنازعہ کے علاوہ کوئی اور وجہ نظر آتی ہے؟ ۔ اور جس ناکامی اور قوت کے ضیاع کا یہ  باعث بنیں ، قرآن کریم نے ہمیں  ان سے خبردار کیا ہے۔
 
آئیے دیکھتے ہیں: پہلی جنگ عظیم کی عمر صرف چار سال سے زیادہ نہ  تھی ، اور دوسری جنگ عظیم چھ سال کے اندر شروع ہوئی اور ختم ہوئی۔ کتنے سال گزر چکے ہیں - اب - اس جنگ کو جو ہمارے خطے میں پھوٹ پڑی ہے ، اور یہ اب تک ختم نہیں ہوئی ہے۔ اور جب  یہ تھوڑا کم ہونے کے قریب آتی ہے مزید بڑکا دی جاتی ہے۔
 
اور یہ کہ اگرچہ تفرقہ بیماری کی اصل اور وجہ ہے ،تو  کلمہ  کی ایمانداری کا تقاضا ہے کہ میں اس وجہ کے ساتھ  ایک اور وجہ بھی شامل کروں جو اختلاف کی فضا کو بدترین طریقے سے استعمال کرتی ہے۔ اور وہ ہے: عالمی اور علاقائی عزائم جو اب بھی نوآبادیات کی ذہنیت کے ساتھ سوچتے ہیں ، یا نسلی بالادستی اور فرقہ وارانہ توسیع کے رجحان پر مبنی ماضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی ذہنیت ہے ، اور اگر چہ یہ بیمار عزائم مذہب یا انسانی اخلاقیات کی طرف سے منظور نہیں ہیں ، اور بین الاقوامی چارٹر بھی ان کو مسترد کرتے ہیں ، اور مہذب دنیا کے معززین اور حکماء بھی  انہیں مسترد کرتے ہیں۔
یہ وہ بیماری ہے جس سے امت  حال ہی میں متاثر ہوئی ہے ، اور اس کے دشمن اور اس کا شکار کرنے والے اس کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس نے ایک بار پھل نہیں دیا - صرف - رجعت اور پسماندگی میں جو اس نے ہر سطح پر چھوڑا۔ بلکہ اس نے اسلامی شریعت کی سمجھ پر بہت برا اثر ڈالا اور لوگوں کے ذہنوں خصوصا  نوجوانوں کے ذہنوں  میں اس تفہیم نے  الجھن پیدا کی۔
 
یہ اثر جو بالآخر غلو ، تشدد اور انتہا پسندی کے رجحان کی صورت میں ظاہر ہوا - پھر وہ دہشت جو اپنی تمام تر تلخی اور تکلیف کے ساتھ کوشش کرتی  ہے کہ  اس سچے مذہب کو دنیا کے سامنے ایک ایسے مذہب کی شکل میں پیش کیا جائے  جو قتل ، ذبیحہ اور خون کے پیاسہ ، اور ایک وحشیانہ اور سفاکانہ انداز میں  پیش کیا جائے  جسے مسلمانوں کی تاریخ  جس کی عمر اب - تقریبا - پندرہ صدیوں  تک  پہنچ چکی ہے  نہیں جانتی تھی ۔
 اور اگر مسلمانوں کے بدترین دشمن اسلام کے خلاف سازش کرنا چاہتے اور اسے الگ کرنا اور لوگوں کو اس سے  متنفر کرنا اور دور کرنا چاہتے تو وہ ذبح، قتل اور پرامن لوگوں میں بم بلاسٹنگ کی تاثیر کے عشر عشیر  کو بھی نہیں پہنچ سکتے تھے جسے کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا نے جان بوجھ کر اور اصرار سے نشر کرتے ہیں تاکہ دنیا کے سامنے رحمت کا مذہب اس مکروہ اور نفرت انگیز تصویر میں پیش کیا جائے۔ اور یہ وہ تصویر ہے جس کے ذریعے دنیا کو - اب اسلام کا تصور کرنا چاہیے۔ اس کے پیچھے تاریخ کی خیانت اور حق اور انصاف کے خلاف بہتان ہے۔ جو عام طور پرچھپے ہاتھوں کی آستینوں کے پیچھے لوگوں کی تقدیروں اور وطن کی تقدیروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے۔۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025