15 مارچ 2017م

مردوں کی ہم پلہ "عورت اور ترقیاتی عمل کی حمایت"

اسلامی شریعت میں عورتیں مردوں کے ساتھ حقوق اور فرائض میں شریک ہیں۔ اسلام دنیا کا پہلا نظام ہے جس نے عورتوں کو ان تمام زنجیروں اور بلاجواز پابندیوں سے آزاد کیا جو ان پر تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتوں پر ظلم اور ان کے کردار کو پسماندہ کرنا اسلام سے پہلے سماجی نظام کی فطرت کا حصہ تھا ، پس اسلام آیا  اس نے  عورت کو ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی  (کے حقوق کی حیثیت دے کر) کھڑا کیا - اور اس کے تمام حقوق کی ضمانت بھی دیتا ہے .
لہذ یہ سمجھنا غلط ہے کہ بعض مشرقی عورتیں جو پسماندگی کا شکار ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کی وجہ سے ہیں۔ یہ ایک جھوٹا دعوی ہے ، اور صحیح یہ ہے کہ یہ مصیبت اسلام کی تعلیمات جو خواتین کے لیے مخصوص ہیں ان  کی خلاف ورزی،  قدیم روایات اور فرسودہ رسومات کو ترجیح دینا جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اور ان روایات کو اسلامی شریعت میں خواتین سے متعلقہ احکام پر مقدم  کرنےکی وجہ سے ہے ۔
مسلم خواتین کو اسلامی شریعت  کے دائرے سے باہر بہت سی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔ جیسے کہ: (شادی سے محرومی ، وراثت سے محرومی اور دیگر  مسائل۔
بلکہ مسلم کمیونٹی نے اپنی بہت سی تخلیقی توانائیوں کو کھو دیا جب ہم نے -  یعنی مسلمانوں نے خواتین کے کردار کو پسماندہ کرنے اور انہیں اپنے معاشروں میں اثر و رسوخ کے عہدوں سے خارج کرنے کی اجازت دی۔
میری طرف سے: میں کسی دوسرے موضوع کے بارے میں نہیں جانتا جس نے علماء ، مفکرین ، محققین اور محققات کے ذہنوں کو  پچھلی صدی کے آغاز سے لے کر آج تک – اتنا مشغول نہیں کیا  ۔ جتنا عورتوں کے مسئلے  نے مشغول  کیا۔ 
ہماری عصری عرب اور اسلامی لائبریری میں ہزاروں کتابیں ، تحقیقی مقالے ، کانفرنسیں اور سیمنار ہو چکے ہیں جنہوں نے خواتین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے  تحقیق ، مطالعہ اور تجویز پیش کی۔ اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ اس  موضوع کو  اس سے پہلے کسی فکر یا قلم نے  ہاتھ  ہی نہیں لگایا۔
ایک طویل سوچ کے بعد میرے لیے یہ ظاہر ہوا ہے اس معاملے میں تین زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے:
پہلا زاویہ: اسلام کا زاویہ ، جس نے مسلمان عورت کے ساتھ انصاف کیا ، اور اس کو ان زنجیروں اور پابندیوں سے آزاد کیا جنہیں تہذیبوں نے اسلام کی آمد کے ساتھ جکڑ رکھا تھا۔ ان میں سرفہرست: یونان کی تہذیب - جس کی نمائندگی اس کے دو عظیم قطبوں: افلاطون اور ارسطو - اور رومیوں کا قانون ، ہندوستان کے ادیان ، اور مقدس کتابیں جنہوں نے صرف عورت پر  پہلے گناہ کی ذمہ داری ڈالی ، اور عرب جاہلیت ، جس نے جینے کا حق ، تعلیم کا حق ، جائیداد کا حق اور وراثت کا حق وغیرہ عورت سےضبط کر لیا۔
لیکن میں کہتا ہوں: کہ اسلام عورتوں کے لیے گھٹن کے ماحول میں ظاہر ہوا ، اور اس کا کلام فیصلہ کن تھا ، اور اگر وہ اس وقت - عورتوں کی شکایات اور ان کی تذلیل کے بارے میں خاموش رہتا ، تو اس پر عتاب  یا الزام نہیں لگایا جا سکتا تھا۔  کیونکہ پوری دنیا عورتوں کے خلاف ، ان کے حقوق کے خلاف ، اور بطور انسان ان کے وقار کے خلاف تھی۔ لیکن اس کو آئے  زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے اس قول کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوا: " اور عورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے ہیں اچھائی کے ساتھ۔ [بقر: 228] ، "اور انہیں تکلیف پہنچانے کی غرض سے ﻇلم وزیادتی کے لئے نہ روکو [البقر:: 231] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں سے ایک یہ تھا کہ: "عورتیں مردوں کی شریک کار ہیں۔" 
اور اسلام نے روکا اور ہمیشہ کے لیے بچیوں کا زندہ درگور کرنا روکا اور عورت کو وہ حقوق دیے جن کی مثالیں چودہ صدیوں پہلے گزر چکی ہیں اس نے اسے وراثت کا حق دیا ، تعلیم کا حق دیا ، اور شوہر منتخب کرنے کا حق دیا، اور اسے اپنے شوہر سے آزاد مالی ذمہ داری دی، اپنے خاندانی نام کی حفاظت کرتے ہوئے وہ اس کو  ایسے  استعمال  کر سکتی ہے جیسے مالک اپنے خصوصی ملکیت کو استعمال کرتا ہے۔ تاکہ اس کی شخصیت اس کے شریک حیات کی شخصیت میں تحلیل نہ ہو جائے ، اور اسلام  نے اخراجات اور ذمہ داری میں اسے مرد کے ساتھ مساوی کیا ہے۔
یہ معلوم ہے کہ یہ حقوق  ضروری ہیں تاکہ  خواتین کو معاشرے میں ایک تخلیقی عنصر بنایا جائے ۔ وہ کسی مرد سے کمتر نہیں ہے اگر وہ اس سے بڑھ کر نہیں ہے۔ اور یہ مستند طور پر بیان کیا گیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگر میں کسی کو ترجیح دیتا تو میں عورتوں کو مردوں پر ترجیح دیتا۔" یہ ترجیح کمزور اور نہ ہضم ہونے والی سچائی کی تلافی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ان خصوصیات اور امتیازات  کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے جن میں خواتین سبقت حاصل کرتی ہیں اور ان کے سبب مردوں پر فضیلت حاصل کرتی ہیں۔
جہاں تک دوسرے زاویے کا تعلق ہے: یہ وہ زاویہ ہے قرآن اور سنت کے احکامات اور واضح نصوص  جو عورتوں کی حیثیت اور ان کی علمی ، سماجی اور انسانی حیثیت کو بلند کرتی ہیں ان سے زیادہ رسم اور رواج سے متاثر ہونا ہے اس رویے نے عورت کو تقریبا اس کی زندگی کے کئی پہلوؤں میں اسے واپس لوٹا دیا – جہاں وہ  نزول قرآن سے پہلے تھی۔  چنانچہ اس نے اس کے بہت سے حقوق ضبط کرلیے جن کی اسلام نے عورتوں کو ضمانت دی ہے، اور عورتوں کے بارے میں ان کے خیال میں ایک عجیب فقہ کی درخواست کی جس نے اس پر تنہائی اور بیگانگی کا حصار مقرر کر دیا۔ یہاں تک کہ وہ اپنی بیگانگی اور تنہائی سے تقریبا مانوس ہو گئی تھی،  اسلام صرف عورت کو اس محاصرے سے آزاد کرانے ، اور اسے معاشرے کے دل میں ڈالنے کے لیے آیا۔ تاکہ وہ  اس کی تعمیر ، ترقی اور تقدم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے۔ 
جہاں تک تیسرے زاویے کا تعلق ہے: یہ مغربی جدیدیت کا زاویہ ہے جو خاص تصورات اور نئے فلسفوں سے جڑا ہوا ہے جس نے ان معاشروں کی تاریخ اور عقائد میں بہت سی قائم اقدار کی تردید کی ہے۔
میں ایک مختصر جملے میں کہنا چاہتا ہوں:
میں جدیدیت  کے تمام انتباہات کے ساتھ اس کے  درمیان فیصلہ کن امتیاز کرتا ہوں - - اور جدیدیت - جو کہ بات چیت ، اور مذہبی اور اخلاقی ورثے کی تجدید ہے - اور اس کے خزانوں سے فائدہ اٹھانا ممکن  ہے۔ جدیدیت - اس کے مغربی معنوں میں - وہ مثالی نمونہ نہیں ہے جو عالمی سطح پر عام اور مارکیٹنگ کی مستحق ہے۔
یہ ہمیں پوچھنے کی طرف لے جاتا ہے:
کیا جدیدیت اس معاشرے کا بہترین متبادل ہے جو مذہب کے نام پر ہونے والی زیادتیوں کے باوجود زچگی اور خاندان کی اقدار کو محفوظ رکھتا ہے؟ یا اس حقیقت کو قبول کرنا اور اسے بدلنے اور تجدید کرنے کی کوشش کرنا ہماری مختلف شناختوں اور ہماری متعدد ثقافتوں سے شروع ہو کیونکہ دوسرا متبادل - یقینی طور پر جسمانی اور اخلاقی - تباہی اور بربادی ہے
عرب اور اسلامی دنیا کو - اب ، پہلے سے کہیں زیادہ - خواتین کی حیثیت اور ترقی کے عمل اور معاشروں کی ترقی میں ان کے کردار کو بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خاص طور پر موجودہ چیلنجز کی روشنی میں جو ہمارے عرب اور اسلامی معاشرے دیکھ رہے ہیں۔ اس میں خواتین کے کردار کو زیادہ سے زیادہ کرنے ، ان کی عزت کرنے ، ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے ، ان کی ضائع ہونے والی توانائیوں سے فائدہ اٹھانے ، اور اسلام کی طرف سے ان کے حقوق کے احترام کی اہمیت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025