بتاریخ: 21 تا 28 اپریل 2018،
سرگرمیاں:- کینیا کے دارالحکومت "نیروبی" میں کینیا ریڈ کراس کے ترقیاتی اداروں میں سے ایک میں طالبات کے ایک گروپ کو لیکچر دینا۔
الہدی مسجد جو کہ رقبے کے لحاظ سے کینیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس میں "نوجوان امت کا ستون" کے عنوان سے لیکچر دینا، .
- پھر قافلہ کینیا میں مصری سفارت خانے کے ہیڈ کوارٹر کی طرف روانہ ہوا۔ جہاں ان کا استقبال سفیر/ حسین رشدی، جو ایمبسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے، مصری سفارت خانے کے قونصلر اکثم حلوانی، اور کینیا میں مصری قونصلر محمد الجریدلی نے کیا۔ فریقین نے ازہر اور امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر شریف کی تعلیمی اور دعوتی مشنز کے ذریعے، اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جڑوں کو ختم کرنے کے لیے ازہر کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے امن پھیلانے اور مصر کے کردار کو اپنے افریقی بھائیوں کے ساتھ مضبوط بنانے میں انتھک کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ .
- "ماما فاطومہ" یتیم خانے کا دورہ۔- "اقرا.. ایف ایم" ریڈیو اسٹیشن پر ایک لائیو انٹرویو یہ ایک مقامی اسٹیشن ہے جسے 2001 میں شروع کیا گیا تھا، اور اس کی ترسیل کینیا کے سات اضلاع تک پہنچتی ہے، اور کینیا کے لوگوں کا ایک وسیع طبقہ اس کو سنتا ہے۔
- یونیورسٹی آف نیروبی جو کینیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے، کالج آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ایفرائیم واہومی اور کالج میں سواحلی زبان کے شعبۂ صدر پروفیسر اریبی کے ساتھ ملاقات-
دونوں فریقوں نے اسلام کی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی تعلیمات کو پھیلانے میں ازہر شریف اور نیروبی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دارالحکومت نیروبی کے وسط میں واقع "امتیاز علی" مسجد میں لیکچر دیا، مسیحی برادریوں کے رہنماؤں اور کینیا کے آرچ بشپس کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد جس کی نمائندگی کونسل آف چرچز آف افریقہ کے صدرپادری جیری کباربارا، پادری صیمویل انگیریری، کینیا کے آرچ بشپ، اور کینیا کے چرچز کے جنرل سکریٹری پادری رابرٹ ماہیری اور راہب جیمس کاماتی، اور پادری/ جیوفری مچریا نے کی۔
امت یونیورسٹی سے ملاقات جو کینیا کی پہلی اسلامی یونیورسٹی ہے وہاں کئی ملاقاتیں ہوئیں۔ سب سے پہلی ملاقات امت یونیورسٹی کے چانسلر کی دعوت پرجامعہ کے چانسلر پروفیسر عمر اڈلی اور کالج آف شریعہ کے ڈین ڈاکٹر محمد کرامت کے ساتھ ہوئی اس قافلے نے کینیا میں امت یونیورسٹی اور "تنگازا" کیتھولک یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ میں شرکت کی جس کا عنوان تھا: "امن اور ترقی کے لیے بین المذاہب تعاون"، کینیا کے دارالحکومت "نیروبی" کے وسط میں واقع جامع مسجد کا دورہ۔
- مسجد النورمیں ایک لیکچر، پھر یہ قافلہ نیروبی سے مالندی شہر منتقل ہوا، اور اس کی سرگرمیاں حسب ذیل تھیں:
سپریم کونسل آف کینیا مالندی برانچ کے مسلمانوں کے زیر اہتمام بین المذاہب مکالمہ سیشن میں شرکت - جس نے کینیا میں موجود مذاہب اور فرقوں کے نمائندوں کو جمع کیا۔ مالندی شہر میں "کونسل آف ٹیچرز اینڈ مبلغین" کے ساتھ ملاقات، ترقی اور تربیت کی فاؤنڈیشن "MEDA-F" کا دورہ۔
- اسلامک اسٹڈیز "المدثر ہاؤس " کا دورہ، پھر یہ قافلہ مالندی شہر سے ممباسا شہر کی طرف روانہ ہوا، اور اس کی سرگرمیاں حسب ذیل تھیں:
الاعتصام اسلامک پرائمری اسکول کا دورہ"اہل خرفکان" مسجد کا دورہ، جو "مسجد الازہر" کے نام سے مشہور ہے؛ کیونکہ اس کی بنیاد الازہر کے ایک گریجویٹ نے رکھی تھی۔ قافلے کے سربراہ نے ایک تقریر کی جس کا عنوان تھا: "خاندان معاشرے کا مرکز ہے" - انہوں نے متعدد ائمہ اور اساتذہ کی موجودگی میں ایک لیکچر بھی دیا جس کا عنوان تھا: "مسلم معاشرے کی رہنمائی میں امام اور استاد کا کردار"۔
- "کینیا کے مسلمانوں کی Supkem سپریم کونسل ممباسا برانچ" کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ،کینیا کے اماموں اور مبلغین کونسل کے ساتھ ایک میٹنگ۔
- "جنریشن آف پیس" ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،
- "جندان" مسجد جو ممباسا کی سب سے بڑی اور قدیم مساجد میں سے ایک ہے میں درس،
"شیب" مسجد میں درس اور "صالحین سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز" کا دورہ۔