2010 میں جب سے امام الطیب نے الازہر کی سربراہی سنبھالی ہے، الازہر نے ایک نئے دور کا مشاہدہ کیا ہے جس کا انحصار بنیادی طور پر مکالمے اور افہام و تفہیم پر ہے جس کی قیادت خود الازہر نے کی ہے اور اس سے متعلقہ تمام فریقوں کو زیر بحث مسئلہ میں اسی طرف بلاتا ہے۔ الازہر اور اس کے گرینڈ امام نے 25 جنوری کے انقلاب کے بعد قومی مکالمے کے ادوار کو ویلکم کہا جس کا مصر نے مشاہدہ کیا، اور یہ کئی تاریخی دستاویزات جاری کرنے میں کامیاب ہوئے جو قومی اتفاق رائے کو مجسم کرنے اور آزادی، وقار اور بقائے باہمی کے حوالے سے مصری عوام کی امیدوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ اور پے در پے ازہر کی طرف سے دستاویزات جاری ہوئیں جو کئی مسائل اور اہم فائلوں پر ان کے موقف کی عکاسی کرتی ہیں، اور ان میں سب سے اہم فائلیں /دستاویزات یہ ہیں:-
اعلان نے تنازعہ کو حل کیا اور 29 عصری مسائل میں درست تصورات تیار کیے، جن میں سب سے اہم: جہاد، حاكميت، ریاست، خلافت اور تكفير
اعلان میں زور دیا گیا کہ "القدس" ایک عربى شہر ہے۔ اور تاريخ بهى گواه ہے كہ وه ایک اسلامی اور عیسائی مقدس مقام تھا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ "القدس" آزاد ریاست فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔
شیخ الازہر نے پوپ فرانسس اور مذہبی رہنماؤں کی حاضری میں اعلان کیا کہ لوگوں کے درمیان امن قائم کرنے کا واحد راستہ آسمانی پیغامات کے بارے میں آگاہی بحال کرنا اورجدیدیت کے بگڑے ہوئے تقریروں کو گہری تنقیدی نظر سے دیکھنا ہے تاکہ انسانی ذہن کو تجرباتی فلسفے کی افلاسی/محتاجی اور خالی پن کے ساتھ ساتھ انفرادی ذہن کی سرکشی سے بچایا جا سکے۔
یہ دستاویز 10 اہم شقوں پر مشتمل ہیں ، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زندگی کا انسانی حق تمام شریعتوں ، مذاہب اور قوانین میں سب سے بلند مقاصد میں سے ایک ہے۔ خون اور قومی سرکاری اور نجی املاک کے تقدس اور اس بات زور دیتے ہوئے کہ ریاست اور اس کے سیکورٹی اداروں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی سلامتی اور امن کا اور ان کے آئینی حقوق اور آزادیوں اور قومی سرکاری اور نجی املاک کا تحفظ کریں ، اور خاص طور پر تشدد کو اس کی تمام شکلوں اور صورتوں میں ختم کرنا ، اسے مجرمانہ اور ممنوع قرار دینے کے ساتھ ساتھ اس پر اکسانے کی بھی مذمت کرنا ، اور عوامی قومی کارروائی میں پرامن سیاسی طریقوں پر عمل پیرا ہونا قومی برادری کے فریقین کے درمیان سنجیدہ مکالمے (ڈائیلاگ) کے طریقہ کار سے وابستگی، اور قومی یکجہتی اور مصری ریاست کے وجود کی حفاظت کرنا شامل ہے ۔
دستاویز نے میدان کی روح کی بحالی پر زور دیتے ہوئے وعدوں کی ایک سیریز کا اعلان کیا ؛ جیسا کہ 18 دنوں کے دوران ہوا جس نے مصری تاریخ کا دھارا بدل دیا، اس نے ملک کے تمام لوگوں کو ایک مشترکہ لفظ میں یکجا کیا اور تسلط، اخراج یا تعصب کے بغیر انقلاب اور قومی اتفاق رائے کے اہداف مکمل کرنے کا عہد کيا ہے۔
یہ دستاویز اس تاریخی لمحے کی روشنی میں اصولوں اور ضوابط کا ایک مجموعہ قائم کرتی ہے، عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی، علمی بحث وتحقيق کی آزادی، فنی اور ادبی تخليق کی آزادی ہے۔