۔ ان کی علمی ڈگریاں :
انہوں نے ازہر یونیورسٹی کے شعبہ عقیدہ اور فلسفہ سے 1969 عیسوی میں اعزازی فرسٹ ڈویژن کے ساتھ اعلی سند حاصل کی، اور شعبے میں ان کی پوزیشن بھی اول تھی، اس لئے فراغت کے دوماہ بعد ہی بیس جمادی الآخر 1389 عیسوی مطابق دو ستمبر 1969 عیسوی میں اسی شعبے میں ٹیچنگ اسسٹنٹ کی حیثیت سے ان کی تقرری ہوگئی، انہوں نے 1391 ہجری – 1971 عیسوی میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، اور اسی سال معاون مدرس کی حیثیت سے ان کا تقرر ہوگیا، اور 1397 ہجری / 1977 عیسوی میں انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی، جس کے بعد شعبہ عقیدہ اور فلسفہ میں مدرس بنا دئے گئے، 1402 ہجری / 1982 عیسوی میں اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے اور سترہ جمادی الاولی 1408 ہجری مطابق چھ جنوری 1988 عیسوی میں پروفیسر بنا دئے گئے۔
۔ فرانس کا علمی سفر :
امام اکبر پروفیسر احمد الطیب نے ازہری نصاب تعلیم اور نئی یورپی ثقافت دونوں کو ایک ساتھ جمع کیا ، چنانچہ انہوں نے اصول الدین فیکلٹی سے فراغت کے بعد قاہرہ میں واقع فرانسی ثقافتی مرکز میں تقریباً پانچ سال تک فرانسی زبان سیکھی، جبکہ انہوں نے ( 1960 – 1965) کے عرصے میں ازہری ہائی اسکول اور انٹرکی تعلیم اور پھر کالج کی تعلیم کے دوران انگریزی زبان سیکھی، اور متعدد بنیادی فرانسیسی کتابوں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا۔
۔ علمی کانفرنسوں اور سمیناروں میں شرکت:
شیخ احمد الطیب کا علمی سفر بہت سی علمی سرگرمیوں سے پُر ہے ، جن میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی کانفرنسوں، سمیناروں اور فورموں میں ان کی شرکت سرفہرست ہے، اور ان میں بعض یہ ہیں:
١- بین الاقوامی کانفرنسیز اور سمینارز
۔ فرانس میں منعقدہ انیسواں بین الاقوامی فورم برائے سلامتی ۔
۔ اسلام کی حقیقت اور موجودہ معاشرے میں اس کے کردار سے متعلق اردن میں منعقدہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس،
۔ ادیان و مذاھب کے مابین متبادل احترام کے عنوان سے نیویارک اور ہارفارڈ یونیورسٹی میں منعقدہ سربراہ کانفرنس۔
۔ " نئی انسانیت کی بہادری" کے عنوان سے ادیان و مذاھب اور ثقافتوں کی کانفرنس جس کا انتظام وانصرام ایک ایٹالوی یونیورسٹی نے کیا۔
۔ علاقہ بحر متوسط میں ثقافت و ادیان کانفرنس جس کا انتظام وانصرام روم کی تیسری ونیورسٹی نے کیا۔
۔ انڈونیشیا میں منعقدہ مسلم علماے کرام کی عالمی کانفرنس، جس کا شعار تھا : " سارے جہاں کے لئے رحمت بن کر اسلام کا پرچم بلند کرنا"
۔ مغرب کے شہر مراکش میں سات تا پندرہ مئی 1997 عیسوی ابن عربی سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس
۔ بائیس تا انتیس اپریل 1998 عیسوی مصر میں تصوف کے عنوان سے پیرس کے عالم عربی انسٹیٹیوٹ(LIMA)میں منعقدہ کانفرنس،
۔ فرانسیسی شہرلیون میں ثقافت اور سلامتی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس۔
۔ ایٹالوی شہر میلانو میں ادیان و مذاہب کی بات چیت کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس۔
٢ - علاقائی کانفرنسیز اور سمینارز :
امام اکبر نے جن علاقائی کانفرنسوں میں شرکت کی ان کا شمار بہت مشکل ہے، اس لئے ہم ان میں سے صرف بعض کا ہی ذکر کریں گے، اور وہ یہ ہیں :
۔ بیس تا بائیس اپریل 1996 عیسوی قاہرہ یونیورسٹی کی دار العلوم فیکلٹی میں اسلامی فلسفے کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس۔
۔ یکم مئی 1997 عیسوی کے دن امامی شیعوں کی طرف منسوب تحریف قرآن کے مسئلے کے بارے میں قاہرہ میں واقع جامعہ ازہر کی اصول الدین فیکلٹی کا سمینار
۔ اکتیس مئی تا تین جون 2001 عیسوی کے عرصے میں قاہرہ میں اسلامی امور کی سپریم کونسل کی عالمی کانفرنس۔
آپ حضرات
یہاں سے ان کانفرنسوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں