ازہر شریف کے شیخ اور مسلم دانشوروں کی کمیٹی کے سربراہ امام الطیب نے اپنے علمی اور دعوتی سفر کے دوران متعدد عہدے اور قیادت کے کاموں کی ذمہ داری سنبھالی، اور ان کے ذریعے منصفانہ انسانی مسائل کی نصرت و حمایت، قیام امن اور ازہر شریف کے اس عالمی مقام ومرتبہ اور تاریخی قیادت کو واپس لانے میں حصہ لیا جس سے ازہر ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے لطف اندوز ہے۔ اور امام اکبر کے عہدے اور قیادت کے بعض نمایاں کام کچھ یوں ہیں:
۔ فضیلت مآب امام اکبر اکیس رمضان 1435 ہجری مطابق انیس جولائی 2014 عیسوی کو قائم کی جانے والی مسلم دانشور کمیٹی کی سربراہی اس وقت سے لیکر ابتک کر رہے ہیں۔
۔ فضیلت مآب امام اکبر 2014 میں قائم ہونے والے زکات وخیرات کے مصری ہاؤس کی صدارت کر رہے ہیں، اور غریبوں اور محتاجوں میں ان کو خرچ کرنے کی جگہوں کی نگرانی بھی وہ خود ہی کر رہے ہیں۔
۔ فضیلت مآب پروفیسر احمد الطیب تین ربیع الثانی 1431 ہجری مطابق انیس مارچ 2010 عیسوی کو سابق شیخ الازہر پروفیسر محمد سید طنطاوی مرحوم کی جانشین کے طور پر شیخ الازہر بنائے گئے اور اب تک اس عہدے پر فائز ہیں۔ موصوف جامع ازہر کے پچاسویں امام ہیں، اور شیخ الازہر ہونے کی وجہ سے وہ سنئر علما بورڈ ، اسلامی ریسرچ ادارے اور ازہر کی سپریم کونسل کی سربراہی کرتے ہیں۔
۔ فضیلت مآب امام اکبر فارغین ازہر کی عالمی تنظیم کے سربراہ ہیں، یہ تنظیم 1428 ہجری مطابق 2007 عیسوی میں اس وقت قائم کی گئی جب موصوف ازہر یونیورسٹی کے چانسلر تھے، موصوف اس تنظیم کی طرف سے منعقد کی جانے والی کانفرنسوں کی سربراہی کرتے ہیں۔
۔ فضیلت مآب شیخ الازہر یکم شعبان 1424 ہجری مطابق اٹھائیس ستمبر 2003 سے لیکر چار ربیع الثانی 1431 ہجری مطابق انیس مارچ 2010 تک ازہر یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے پر فائز رہے۔
۔ پروفیسر احمد الطیب چھبیس ذی الحجہ 1422 ہجری مطابق دس مارچ 2002 سے لیکر یکم شعبان 1424 ہجری مطابق ستائیس ستمبر 2003 تک مصر کے مفتی کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے اپنے زمانے میں تقریباً ( 2835 ) فتوے جاری کئے جو مصری دار الافتاء کی فائلوں میں درج ہیں ۔
۔ فضیلت مآب امام اکبر تعلیمی سال 1999/ 2000 عیسوی میں پاکستان میں واقع عالمی اسلامی یونیورسٹی کی اصول الدین فیکلٹی کے ڈین بنائے گئے۔
۔ فضیلت مآب امام اکبر بائیس جمادی الاخر 1416 ہجری مطابق پندرہ نومبر 1995عیسوی کو مصری شہر اسوان میں واقع لڑکوں کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کے عارضی ڈین مقرر ہوئے۔
فضیلت مآب امام اکبر آٹھ ربیع الآخر 1411 ہجری مطابق ستائیس اکتوبر 1995 عیسوی سے لیکر اکیس صفر 1421 ہجری مطابق اکتیس اگست 1991 عیسوی تک مصری گورنریٹ قنا میں واقع لڑکوں کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کے عارضی ڈین رہے۔