شیخ الازہر کی جناب شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقات، اور نوجوانوں کو امن سازی میں بااختیار بنانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی

شيخ الأزهر يلتقي سمو الشيخ أحمد بن محمد بن راشد آل مكتوم ويناقشان سبل تمكين الشباب من صناعة السلام .jpeg

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے جناب شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم نائب حاکم دبئی اور دبئی میڈیا کونسل کے صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عرب میڈیا سمٹ میں شرکت کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں محترم شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم قومی اولمپک کمیٹی کے صدر، محترمہ شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی سربراہ، پروفیسر ڈاکٹر نظیر عیاد مفتی مصر، اور مشیر محمد عبدالسلام سیکرٹری جنرل، مسلم کونسل آف ایلڈرز بھی شریک تھے۔
امام اکبر نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں، خاص طور پر امن کے قیام میں بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی سطح پر ان اقدامات میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے جو بھائی چارے کی ثقافت کو فروغ دینے اور مشرق و مغرب کے درمیان پل تعمیر کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، کہ وہ معاشروں میں اصل اقدار اور اصولوں کو راسخ کرے اور ان منفی رجحانات کا مقابلہ کرے جو نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے "میڈیا کو معاشروں پر جو اثر و رسوخ حاصل ہے، اُس کے پیش نظر ضروری ہے کہ ایسی میڈیا کی افرادی قوت تیار کی جائے جو ہماری معاشرت پر اجنبی اور  منفی علامات و رجحانات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، خصوصاً صدر مملکت جناب  شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور نائب صدر و وزیراعظم جناب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے کردار کو سراہا، جنہوں نے عرب اور عالمی سطح پر بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اپنی جانب سے محترم شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم نے شیخ الازہر کا امارات میں خیرمقدم کیا، ان کی صحت و عافیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الازہر شریف کا کردار برداشت، انسانی بقائے باہمی، دوسرے کے احترام اور اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں نہایت اہم اور مؤثر ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025