شیخ الازہر کی جانب سے منوفیہ کے گاؤں کفر سنابسہ کی لڑکیوں کے سانحہ پر تعزیت

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے  نہایت رنج و غم کے ساتھ منوفیہ صوبے کے مرکز منوف کے گاؤں کفر سنابسہ کی ان لڑکیوں کو یاد کرتے ہیں جو آج صبح ریجنل رنگ روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے میں اپنے رب سے جا ملیں۔ اس حادثے نے سب کے دلوں کو غمگین کر دیا، جس کے نتیجے میں 18 لڑکیاں اور ایک ڈرائیور جاں بحق ہوئے اور کئی دیگر زخمی ہوئیں۔

شیخ الازہر نے مرحومہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ اور پورے گاؤں کے باسیوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اسی طرح ڈرائیور کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو اس قسم کے حادثات کے دوبارہ رونما ہونے کو روک سکیں۔ شیخ الازہر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی رحمت اور مغفرت سے ڈھانپ لے، ان کے اہلِ خانہ کو صبر و سکون عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے، اور مصر اور اس کے عوام کو ہر طرح کے شر اور برائی سے محفوظ رکھے۔ ہم اللہ تعالی کی طرف سے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025