شیخ الازہر کی جانب سے ممتاز ماہرِ قانون ڈاکٹر علی الغتیت کے انتقال پر تعزیت
اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر کامل رضا کے ساتھ، عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے ممتاز وکیل، بین الاقوامی قانون کے پروفیسر اور عظیم ماہرِ قانون ڈاکٹر علی حامد الغتیت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، جن کا جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا۔ مرحوم نے اپنی زندگی وطن کی خدمت اور قومی مسائل کے حل کے لیے وقف کی۔
شیخ الازہر مرحوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ الازہر سے محبت کرنے والے اور اس کے عمومی و خصوصی معاملات کے مستقل خیر خواہ تھے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی اہم قومی ذمہ داریاں نبھائیں؛ وہ مصری پارلیمان کے خصوصی مشیر رہے، متعدد قوانین اور قانون سازی کے عمل میں شریک ہوئے، اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تنازعات پر ان کی تصنیفات ہمیشہ طلبہ اور قانونی محققین کے لیے اہم ماخذ رہیں گی۔ اس کے علاوہ، وہ فرانسیسی فلسفی روژه جارودی کے دفاعی وکیلوں میں سے بھی ایک تھے، جب وہ فرانس کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔
شیخ الازہر مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور دوستوں سے دلی تعزیت اور سچی ہمدردی کا اظہار کیا ، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، اور ان کے لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ {ہم اللہ تعالی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے}۔