شیخ الازہر کی جانب سے بحرینی اعلیٰ اسلامی امور کونسل کے سربراہ سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے بحرین کی اعلیٰ اسلامی امور کونسل کے صدر اور مجلس حکماء المسلمین کے رکن، شیخ عبدالرحمن بن محمد بن راشد آل خلیفہ کی ہمشیرہ محترمہ شیخہ شریفہ بنت محمد بن راشد آل خلیفہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
شیخ الازہر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت و مغفرت میں جگہ دے، جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے، اور اہل خانہ و عزیزوں کو صبر و سکون بخشے۔ {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}