امام الاکبر نے بغداد میں کورونا کے مریضوں کے لیے وقف اسپتال میں آتشزدگی کے متاثرین پر اظہار افسوس کیا۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب ٢.png

امام الاکبر نے عراقی دار الحکومت بغداد میں کرونا کے مریضوں کے لیے مختص "ابن الخطیب" اسپتال میں آتشزدگی کے متاثرین کے لیے ریاست عراق، قیادت، حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، جس نے درجنوں متاثرین اور زخمیوں کی جانیں لے لیں۔ الازہر کے شیخ نے اس عظیم مصیبت میں برادر عراقی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ متاثرین کو اپنے فضل و کرم سے نوازے، ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے دلوں کو سکون عطا فرمائے، انہیں صبر اور تسلی، زخمیوں کو جلد صحت یابی اور عراق کو تحفظ، سلامتی، امن اور استحکام عطا فرمائے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025