شیخ الازہر نے السید جلال ہسپتال کی نرسنگ سربراہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے فاطمہ حسیب، سربراہ نرسنگ اسٹاف، سید جلال ازہر یونیورسٹی ہسپتال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ اس وقت ایک المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئیں جب وہ صعید (جنوبی مصر) میں جامعہ ازہر کے تحت نرسنگ انسٹیٹیوٹس کے قیام کا جائزہ لینے جا رہی تھیں۔
شیخ الازہر نے کہا کہ مرحومہ اخلاص اور خدمت کی ایک شاندار مثال تھیں، جنہوں نے الازہر یونیورسٹی میں نرسنگ انسٹیٹیوٹس کے قیام اور طبی علوم کی نشر و اشاعت اور خدمتِ خلق میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
امامِ اکبر نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور صادقانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت و مغفرت کے سایے میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل و عیال کو صبر و حوصلہ دے۔ {إنا للہ وإنا إلیہ راجعون}