شیخ الازہر نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ جامعہ ازہر پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ اس کڑے وقت میں پوری طرح یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png


عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے  اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور صادقانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ تعزیت ان تباہ کن سیلابوں کے متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سیکڑوں جانوں کے ضیاع اور زخمیوں کے ساتھ ساتھ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

الازہر شریف اپنے علما اور طلبہ سمیت پاکستان کے ساتھ اس دردناک سانحے میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی پیش کرتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے، زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے، امدادی ٹیموں کو معصوم جانوں کو بچانے میں کامیابی دے اور پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کی حفاظت فرمائے۔ ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025