شیخ الازہر کی جانب سے خادمِ حرمین شریفین اور سعودی ولیِ عہد کو مملکت کے 95ویں قومی دن پر مبارکباد
                
                
              
                  امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی ولیِ عہد، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور برادر سعودی عوام کو سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
شیخ الازہر نے ازہر شریف اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، حرمین شریفین کی نگہداشت، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مناسکِ حج و عمرہ کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مملکت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ سعودی عرب اور اس کے عوام کو اپنی حفاظت میں رکھے، اور انہیں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نعمتیں ہمیشہ عطا فرمائے۔