شیخ الازہر کی جانب سے سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آلِ شیخ کے انتقال پر تعزیت
اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر کامل رضا کے ساتھ، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے خادمِ حرمین شریفین، ملك سلمان بن عبدالعزیز، اور سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان، کو شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ جو مملکتِ سعودی عرب کے مفتی اعظم اور مملکت میں سینیر علماء کونسل کے سربراہ تھے کے انتقال پر دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی پیش کی
یہ وفات علم، فتویٰ اور علومِ شریعت کی خدمت کے ایک طویل اور با برکت سفر کے بعد واقع ہوئی۔
ازہر شریف مرحوم عالمِ دین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور اُن کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور محبین سے دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت کے دروازے کھول دے، اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اُن کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔{بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں}۔