شیخ الازهر نے ڈاکٹر خالد العنانی کو یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ یہ منصب مصر، اس کی ثقافتی اور تہذیبی قیادت کی فتح ہے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازهر الشریف، نے ڈاکٹر خالد العنانی، سابق وزیر سیاحت، کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کے لیے اس اہم بین الاقوامی ذمہ داری میں کامیابی کی دعا کی، جو دنیا کی مصری صلاحیتوں پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔
شیخ الازهر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈاکٹر خالد العنانی کا اس اہم عہدے پر فائز ہونا پورے مصر اور زمانوں میں پھیلی اس کی ثقافتی، سائنسی اور تہذیبی رہنمائی کی فتح ہے۔ اور یہ اس کے باعزت تاریخی ریکارڈ میں ایک نیا اضافہ ہے، جس میں ثقافتی مکالمے اور انسانی بقائے باہمی کی حمایت، انسانی ورثے کے تحفظ، اور انسان کی تعمیر و تشکیل شامل ہے
شیخ الازهر نے بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ وہ ڈاکٹر خالد العنانی کو اس بین الاقوامی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے، اور ان کی ان کے مشن میں مدد فرمائے کہ وہ دنیا کے مختلف ثقافتوں اور خیالات رکھنے والے عوام کے درمیان ثقافتی و سائنسی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ انسانی اقدار کو مضبوط بنانے اور غیر معمولی عالمی چیلنجوں کے دور میں مکالمے اور افہام و تفہیم کے پل تعمیر کر سکیں۔ نیز، وہ مصر اور اس کے مخلص فرزندوں کی حفاظت فرمائے اور اسے اقوام میں بلندی و وقار عطا فرمائے۔