ہزاروں افراد کی موجودگی میں... شیخ الازهر نے پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم کی نماز جنازہ میں شرکت کی

بحضور الآلاف.. شيخ الأزهر يشهد صلاة الجنازة على الأستاذ الدكتور أحمد عمر هاشم .jpg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر نے معزز عالم، کبار علماء کی کونسل کے رکن اور جامعہ الازہر کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو منگل کے زور جامعہ الازہر میں منعقد ہوئی، جس میں علماء اور قیادات الازہر اور ہزاروں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد الضوینی، وکیل الازهر، ڈاکٹر اسامہ الازہری، وزیر اوقاف پروفیسر ڈاکٹر نظیر عیاد، مفتی جمہوریہ مصر، لیفٹیننٹ جنرل صدقی صبحی، کمانڈر ان چیف مصری مسلح افواج، اور سابق وزیر دفاع و پیداوار، پروفیسر ڈاکٹر سلامہ داؤد، رئیس جامعہ الازهر، شیخ ایمن عبد الغنی، صدر شعبہ معاہد الازہریہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد الجندی، سیکرٹری جنرل مجلس البحوث الاسلامیہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ،  سابق وزیر اوقاف، پروفیسر ڈاکٹر شوقی علام، سابق مفتی جمہوریہ، ڈاکٹر عبد الہادی القصبی، شیخ مشائخ طرق صوفیہ، محمود الشریف، نقیب السادہ الاشراف، اور متعدد سیاسی و مذہبی رہنما اور الازهر کے متعدد عہدیداران نے شرکت کی۔
 پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم 6 فروری 1941 کو محافظہ شرقیہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1961 میں کلیہ اصول الدین جامعہ الازهر سے گریجویشن کیا، 1967 میں عالمی سند (الاجازة العالمیة) حاصل کی، اور پھر کلیہ اصول الدین کے شعبہ حدیث میں بطورِ مساعد مقرر ہوئے۔ انہوں نے 1969 میں حدیث اور اس کے علوم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اور اسی تخصص میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کلیہ کے تعلیمی مراتب میں ترقی پاتے رہے یہاں تک کہ 1983 میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
انہوں نے جامعہ الازهر اور دیگر عرب و اسلامی جامعات میں تدریس کے فرائض سرانجام دیے اور متعدد علمی و انتظامی عہدوں پر رہے، خاص طور پر 1995 میں الازہر یونیورسٹی کی صدارت، اور کبار علماء کی کونسل،مجمع البحوث الاسلامیہ، اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی رکنیت شامل ہیں تصنیف اور تنقیدی تدوین کے ذریعے نبوی سنت اور حدیث کے علوم میں ان کی متنوع علمی شراکتیں عرب اور اسلامی کتب خانوں میں بکثرت موجود ہیں۔ انہوں نے اسلامی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں بھی شرکت کی اور خطاب کیا، اور ان کی تحقیق ہم مرتبہ نظرثانی شدہ اکیڈمک جرائد میں شائع ہوئی اور مختلف بین الاقوامی کانفرنسز میں پیش کی گئی۔ انہیں 1433ھ/2012 عیسوی میں اس کی پہلی تشکیل نو میں الازہر میں کبار علماء کی کونسل کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025