شیخ الازهر نے ڈاکٹر اسامہ العبد کو ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازهر الشریف، نے جامعہ الازهر کے سابق ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسامہ العبد کو ان کی بہن کی وفات پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وہ بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ خداوند مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت و مغفرت سے نوازے، انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے، اور ان کے اہل خانہ و عزیز و اقارب کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔(انا لله وانا اليه راجعون)