الازہر کے شیخ نے مزدوروں کو ان کی چھٹی كے دن پر مبارکباد دی اور تصدیق کی کہ "ایک ایسا ہاتھ جس سے اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں وہ مزدور کا ہاتھ ہے"

imam ahmed  al tayeb.png

امام الاکبر نے مصر کے مخلص مزدوروں کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی، یہ دن ان ہاتھوں کی تعظیم کا دن ہے جسے اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں، اور ان کے قومی کردار و ترقی، پیداوار کے عمل کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ترقی کے حصول میں ان کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔ امام اعظم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ محنت قوموں اور لوگوں کی نشاۃ ثانیہ کا سنگ بنیاد ہے اور ہمارے ارد گرد کی دنیا کی مجموعی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، انہوں نے طبی عملے کے ہمارے ہیروز؛ ڈاکٹروں، نرسوں، عملے اور کارکنوں کے کردار کی تعریف کی جو ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے رہ جانے والے انسانی بحران کے پیش نظر ہماری حفاظت اور ہمارے معاشروں کو محفوظ رکھنے کے لئے دفاع کی پہلی لائنوں پر کھڑے ہیں۔ شیخ الازہر نے مصر کے محنت کشوں کے نمایاں قومی کردار کو سراہتے ہوئے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی سربلندی اور مختلف شعبوں میں ترقی کے حصول کے لیے محنت، لگن اور خلوص سے کام کرتے رہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے مصر اور اس کے لوگوں کو تمام نقصانات اور برائیوں سے محفوظ رکھے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025