شیخُ الازہر نے صدر السیسی، افواجِ مصر اور پوری قوم کو یومِ آزادیِ سینا کی مبارک باد پیش کی

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر   پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخُ الازہر شریف نے جمہوریۂ مصر کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جناب عبد الفتاح السیسی، بہادر افواجِ مصر، اور عظیم مصری عوام کو سینا کی آزادی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ازہر  شریف نے  اس امر پر زور دیا کہ یومِ آزادی سینا مصری قوم کے دلوں میں ہمیشہ ایک قابلِ فخر اور نہایت عزیز قومی یادگار کے طور پر زندہ رہے گا۔ یہ دن مصری قومی تشخص کا ایک روشن باب ہے، جو قوم کے مضبوط عزم ، غیر متزلزل ارادے، اور مصری فوج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کی لازوال داستان سناتا ہے؛ وہ قربانیاں جو وطن کی سرزمین کے دفاع اور اس کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے پیش کی گئیں۔
ازہر  شریف  نے اس عظیم قومی موقع سے سبق حاصل کرتے ہوئے محنت، تعمیری جدوجہد اور پیداوار کے جذبے کو فروغ دینے، امن و امان اور استحکام کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے، اور تعمیر و ترقی کے سفر کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کی تلقین کی، تاکہ مصری عوام کی ترقی، خوش حالی اور سربلندی  کی امیدیں  حقیقت کا روپ دھار سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عزیز سرزمین مصر کو ہمیشہ امن، استحکام اور سلامتی کی نعمتوں سے مالا مال رکھے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026