شیخُ الازہر نے جلیل القدر عالمِ دین پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ شاذلی استاد عقیدہ و فلسفہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر   پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخُ الازہر شریف نے  قضائے الٰہی پر کامل رضا اور صبر کے جذبات کے ساتھ،  جلیل القدر عالمِ دین، پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ  شاذلی، استاد  عقیدہ و فلسفہ، کلیۂ اصول الدین طنطا، جامعۃ الازہر، کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علم کے حصول، اس کی اشاعت، اور ازہری منہج کے استحکام و فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ وہ ایک مثالی معلم، شفیق استاد اور بلند پایہ محقق تھے، جنہوں نے اپنے علمی فیض، تدریسی خدمات اور فکری ورثے سے بے شمار طلبہ اور اہلِ علم کو سیراب کیا۔ ان کی علمی کاوشیں اور تصنیفی سرمایہ مدتوں طالبانِ علم اور محققین کے لیے مشعلِ راہ بنا رہے گا۔
شیخُ الازہر نے مرحوم کے اہلِ خانہ، رفقائے تدریس، شاگردوں اور تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور کامل مغفرت سے نوازے، ان کے علم و عمل کو روزِ قیامت ان کے لیے ذریعۂ نجات بنائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلۂ کامل عطا فرمائے۔"بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں"۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026