شیخ الازہر: پیغمبر صلى الله عليه وآله وصحبه وسلم اسلام کی توہین نفرت اور تشدد کی صریح دعوت اور انسانیت کے حق میں جرم ہے

imam. jpg.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر الشریف نے فرانسیسی اخبار "چارلی ہیبڈو" کی طرف سے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون دوبارہ شائع کرنے اور بعض مغربی آوازوں کے ابھرنے کی مذمت کی ہے۔ جو انبیاء کی توہین کو آزادی رائے اور اظہار رائے کا حصہ قرار دیتے ہیں۔ امام اکبر نے فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے آفیشل پیج پر عربی، انگریزی اور فرانسیسی میں ایک پوسٹ میں لکھا: " ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے اپنی ذات سے بھی زیادہ قیمتی ہیں اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کرنا آزادی رائے نہیں بلکہ نفرت اور تشدد کی کھلی دعوت اور تمام انسانی اور تہذیبی اقدار کی خلاف ورزی ہے"۔ شیخ الازہر نے اپنے زور دیا کہ "اس کا جواز، آزادی اظہار کے تحفظ کا بہانہ ہے۔ آزادی کی حمایت کے نام پر انسانی حق اور انسانیت کے حق میں جرم کے درمیان فرق کا قاصر فہم ہے ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025