امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازھر الشریف، شہزادی نوف بنت خالد بن عبداللہ آل سعود کی وفات پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے دلی تعزیت اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں اپنی رحمت اور معافی کی وسعت سے مالا مال کرے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر و تسلی دے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون