امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اتوار کے روز سیلاب اور زیادہ درجہ حرارت سے متاثرہ ممالک اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جس میں گزشتہ دنوں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شیخ الازہر نے فیس بک اور ٹویٹر پر عربی اور انگریزی میں اپنے ذاتی صفحے کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا: دنیا کے کچھ ممالک نے جو سیلاب دیکھا ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور دیگر بے گھر ہوئے ہیں اور متعدد علاقوں میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت ہوا ہے جو کہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے اور انسانیت کے مستقبل کو اس حقیقی خطرے سے بچانے کے لئے سنجیدہ اور سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔