الازہر نے جزائر میں جنگل میں لگنے والی آگ کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب ٢.png

امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ، متعدد صوبوں میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لئے ملک جزائر کی قیادت حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ شیخ الازہر نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ متاثرین کو اپنی رحمت اور معافی کی وسعت میں ڈھانپ لے، ان کے اہل خانہ کو صبر اور تسلی دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ شیخ الازہر اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ جزائر کی برادر عوام سے اس آگ کو روکیں، ان کے نقصان سے نجات دلائے اور پوری دنیا کو ان آفات سے محفوظ رکھے ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025