امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر الشریف نے خادم حرمین شریفین ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ملک سعودی عرب اور شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ولی عہد اور مملکت کی حکومت اور سعودی عوام کو سعودی قومی دن کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی امام اکبر نے عرب اور اسلامی ممالک کے مسائل پر ان کے ساتھ کھڑے ہونے ، اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں اس کے نمایاں کردار، اور ازہر اور مملکت کے درمیان قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مملکت، اس کی قیادت اور اس کے لوگوں کو محفوظ رکھے اور انہیں مزید سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا کرے۔