امام الاکبر نے ماحولیاتی تبدیلی وں پر مذہبی رہنماؤں کی اپیل پر دستخط کر دیئے

الإمام الأكبر يوقع على نداء قادة الأديان بشأن التغير المناخي.jpeg

امام الاکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اقوام متحدہ کی چھبیسویں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں پیر کو ویٹیکن میں منعقد ہونے والے مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مذہبی رہنماؤں کے درمیان مشترکہ اپیل دستاویز پر دستخط کیے۔ مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ اپیل میں اگلے ماہ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (سی او پی 26) میں شرکاء کے نام یہ پیغام بھی شامل تھا کہ وہ کرہ ارض کو "بے مثال ماحولیاتی بحران" سے بچانے کے لئے ٹھوس حل فراہم کریں، ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرنے کے لئے ترقی پذیر اور زیادہ ترقی یافتہ ممالک کے درمیان یکجہتی کے طریقوں کو فعال کرنے اور اس ہنگامی بحران سے نمٹنے کے لئے تمام مذاہب میں مشترکہ اخلاقی اقدار کو فعال کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ ویٹیکن میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مذہبی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران امام اعظم نے ماحولیات کو نقصان پہنچانے یا ماحولیاتی تبدیلی کے بحران کو بڑھانے والی کسی بھی سرگرمی کے سامنے کھڑے ہونے کی انسانی اپیل کا آغاز کیا اور مذہبی علما اور افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بحران کے حوالے سے اپنی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے اپنا مذہبی فریضہ انجام دیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ، تمام حلقوں میں اپنے روحانی اثر و رسوخ کے ساتھ، وہ اس بحران کے طول و عرض کے بارے میں مذہبی آگاہی پھیلا سکتے ہیں، اس طرح اس کا محاصرہ کرنے اور اس کے خطرات کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ویٹیکن نے یکم سے 12 نومبر تک سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت گلاسگو میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی چھبیسویں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کی تیاری میں دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں اور سائنسدانوں کی شرکت سے ماحولیاتی تبدیلی کے لئے مذہبی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تاکہ کرہ ارض کے بارے میں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری لینے کے اپنے تحفظات اور خواہشات کا اظہار کیا جا سکے اور ماحولیات پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اس کے وسائل کی پائیداری کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025