شیخ ازہر کو بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے اپنے ملک کا دورہ کرنے کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہوا ہے
شیخ ازہر ، امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کو بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے مملکت بحرین کا دورہ کرنے کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے جسے قاہرہ میں مملکت بحرین کے سفیر ہشام بن محمد الجودر نے کل پیر کو مشیخہ کے اپنے دورے کے دوران آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اور ساتھ ہی اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ان کا ملک عالم اسلام میں شیخ ازہر کے باوقار مقام ومرتبہ کی قدردانی کرتا ہے اور بحرین کی حکومت اور عوام دونوں اس دورے کے سلسلہ میں بہت پرجوش ہیں اور امام اکبر نے دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، مملکت بحرین اور بحرینی عوام کی تعریف کیا ہے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ان کے مملکت بحرین کے دورہ کے سلسلہ میں پرجوش ہیں۔