شیخ ازہر اور شہزادہ چارلس کی برطانوی یونیورسٹیوں میں ازہر کے متعدد محققین سے ملاقات
شیخ ازہر اور امام اعظم جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب اور برطانوی ولی عہد، ویلز کے شہزادہ رائل ہائینس پرنس چارلس نے قاہرہ میں ازہر اور برٹش کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کے پروٹوکول کے فریم ورک کے طور پر ازہر کے ان متعدد محققین سے ملاقات کی ہے جنہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹیوں سے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں اور شیخ ازہر نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ یہ طلباء اور محققین ازہر اور برطانیہ کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کی پیداوار ہیں تاکہ ازہر کے ان نوجوان محققین کو برطانیہ کی بڑی یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے جہاں وہ گفت وشنید اور بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ دوسروں کو قبول کرنے کی ثقافت حاصل کر سکیں اور ازہر کی جانب سے اس تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کی خواہش پر ازہر اکیڈمی میں برطانوی اماموں کو تربیت دینے کے لئے زور دیا گیا ہے تاکہ وہ رواداری، اعتدال پسندی اور تشدد کو ترک کرنے کا طریقہ سیکھ سکیں اور اس سلسلہ میں برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیمز نے ازہر کے محققین کی تعریف کی ہے اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے تاکہ وہ برطانیہ میں اپنی تعلیم، بقائے باہمی، گفت وشنید اور دوسروں کو قبول کرنے کی جو ثقافت سیکھی اس سے وہ آگاہ ہو سکیں اور تمام محققین نے اسی بات کی تصدیق کی ہے اور برطانیہ میں جو کچھ سیکھا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے سلسلہ میں زور دیا ہے اور ایک مختلف ثقافت سیکھنے کی تاکید کی ہے جس کے ذریعہ انہوں نے گفت وشنید، رواداری، تکثیریت اور دوسرے کی قبول کرنے کی ثقافت سیکھی ہے اور شیخ ازہر اور برطانوی ولی عہد نے ازہر کے ان محققین کو اعزاز دینے کی بات کی ہے جن میں ڈاکٹر محمد المرکبی ہیں جنہوں نے ایڈنبرا یونیورسٹی - برطانیہ سے اسلامیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور مریم شحاتہ ہیں جو برطانیہ میں سواس یونیورسٹی آف لندن میں اسلامی فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی اسکولر ہیں جنہوں نے مذہبی علوم میں ماسٹر کی ڈگری فیکلٹی آف تھیالوجی ییل یونیورسٹی ریاستہائے متحدہ امریکہ سے حاصل کی ہے اور ان کے علاوہ احمد عثمان ہیں جو ازہر سنٹر فار انگلش لینگویج ٹیچنگ کے ایک استاد، ہیں اور طالب علم محمد اشرف، طالبہ ہدی السعید، اور طالبہ اسماء العسکری بھی شامل ہیں۔