شیخ ازہر نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے
آج بدھ کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان سے ملاقات کی ہے اور امام اکبر نے کہا کہ
ازہر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات پر بہت فخر ہے کیونکہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس نے ان مشترکہ عالمی کانفرنسوں، اقدامات اور منصوبوں کے انعقاد کے ذریعے حقیقی اسلامی مذہب، اس کی رواداری اور اعتدال پسندی کی نشر واشاعت میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جن کا انسانی بھائی چارے، احترام اور عالمی امن کے اعلیٰ ترین مفہوم کو مستحکم کرنے میں بہت اچھا اثر پڑا ہے اور شیخ ازہر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے عرب اور اسلامی امت کے مسائل کی خدمت کے لئے کی جانے والی کوششیں عرب کے حکیم شیخ زاید بن سلطان کے بیٹوں کے لئے حیران کن نہیں ہیں کیونکہ ان کے بیٹے، حکمران اور شہزادے ان کے ہی راستے پر چلتے آرہے ہیں اور ان ہی کے طریقہ پر قائم ہیں اور ان ہی کے اخلاق سے متاثر بھی ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو حفاظت اور سلامتی کے ساتھ قائم دائم رکھے اور محترم نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسی طرح اقوام متحدہ کی طرف سے مستقبل کے لئے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے طور پر کو منتخب کئے جانے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے جو متحدہ عرب امارات کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا ظہور بہت سے شعبوں میں ہوا ہے اور وہ ترقی کے ساتھ اپنی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور اسی سے متعلق ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی اسلام کے اعتدال اور رواداری کو متعارف کرانے اور اقدار، امن، محبت اور انسانی بھائی چارے کو پھیلانے میں ازہر اور اس کے شیخ امام اکبر کے کردار کو سراہا ہے اور دین اور عربی زبان کی خدمت میں ازہر کے تاریخی کردار کی بھی تعریف کی ہے۔