شیخ ازہر نے موسمیاتی بحران کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے
شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے "موسمیاتی تبدیلی؛ چیلنجز اور تصادم" کے عنوان سے ازہر یونیورسٹی کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران نومبر 2022 میں شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس (COP27) کے انچارجوں کو دعوت دی ہے کہ وہ گزشتہ اکتوبر کو ویٹیکن میں شیخ ازہر کی طرف سے پوپ فرانسس اور مختلف مذاہب اور فرقوں کے بہت سے علماء کے ساتھ دستخط کیے گئے مذہبی رہنماؤں کے مطالبے کو مدنظر رکھیں، اس اہم سربراہی اجلاس کی سفارشات کو آگے بڑھائیں، ماحولیاتی اور آب وہوا کے چیلنجوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مذہبی رہنماؤں کا اخلاقی اثر پر انحصار کریں اور امام اکبر نے مذہبی رہنماؤں، علماء اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ماحولیاتی اور آب وہوا کے بحرانوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ صدر جمہوریہ عبد الفتاح السیسی کی طرف سے "موسمیاتی تبدیلی؛ چیلنجز اور تصادم" کے عنوان سے ازہر یونیورسٹی کانفرنس کی نگرانی کرنا اس بات کی تاکید ہے کہ مصر انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی ذمہ داری نبھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کا خواہش مند بھی ہے اور اللہ رب العزت سے دعا بھی کی ہے کہ وہ مصر کو آئندہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس COP27 کی میزبانی میں کامیابی عطا فرمائے اور ایسے نتائج پیدا کرے جو خیر کے حامل ہوں اور اس بحران کی شدت اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنے میں ایک خوشخبری ثابت ہو۔
اور تیسری سائنسی کانفرنس برائے ماحولیات اور پائیدار ترقی کے عنوان سے ازہر یونیورسٹی کانفرنس کے سیشن "موسمیاتی تبدیلی؛ چیلنجز اور محاذ آرائی" کے عنوان سے تجمع خامس کے منارہ ہال میں منعقد ہوں گے جو تین دنوں کے دوران (ہفتہ، اتوار اور پیر) 18 سے 20 دسمبر 2021 تک ہوں گے اور یہ متعدد کانفرنسوں، سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کا معاملہ اقوام متحدہ کی کانفرنس COP27 کی تیاری اور حمایت میں ہو رہا ہے جس کی میزبانی مصر نومبر 2022 میں شرم الشیخ شہر میں کرنے جا رہا ہے۔