امام اکبر: اماموں کی تربیت کے لئے الازہر اکیڈمی عالمی امن کے خواب کو حاصل کرنے کے مقصد سے ازہر کا ایک آلہ اور ذریعہ ہے۔

الإمام الأكبر- أكاديمية الأزهر لتدريب الأئمة إحدى أدوات الأزهر لتحقيق حلم السلام العالمي.jpg

شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں لتھوانیا کے سفیر کے استقبال کے دوران کہا کہ ائمہ ومبلغین کی تربیت کے لئے ازہر انٹرنیشنل اکیڈمی عالمی امن کے خواب کو حاصل کرنے کے مقصد سے ایک ذریعہ اور آلہ ہے کیونکہ ازہر دنیا بھر سے مسلمانوں کے اماموں کا استقبال کرتا ہے اور اپنے خرچ پر ان کی میزبانی کرتا ہے اور مسلسل دو مہینوں کے دوران ہر معاشرے کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے پروگرام کے ذریعے ان کو مثقف بناتا ہے اور ہم ان کی میزبانی کرتے ہیں اور انہیں انتہاپسندانہ سوچ کی تردید، خواتین کے سلسلہ میں اسلامی موقف اور مسلمانوں کے دوسروں کے ساتھ بقائے باہمی سے متعلق جدید مسائل سے نمٹنے کے لئے تربیت دیتے ہیں اور ہم اس بات کے خواہشمند ہوتے ہیں کہ امام مصر کی گلیوں میں جائیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ گلی میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان بقائے باہمی کی کیا فضا ہے تاکہ یہ ائمہ ایک روشن خیال اور مضبوط معتدل فکر کے ساتھ واپس جائیں اور جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے اسے نہ صرف مسلمانوں کے بچوں میں بلکہ ان کے معاشروں کے تمام افراد میں بھی اپنی روزمرہ کی بات چیت کے ذریعے پھیلائیں۔

اسی سلسلہ میں قاہرہ میں لیتھوانیا کے سفیر مسٹر آرٹورس جیلیوناس نے شیخ ازہر سے ملاقات سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور عالمی امن کو پھیلانے کے لئے ان کی قابل قدر کوششوں کو سراہا ہے اور یہ بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ ازہر کے امام لتھوانیا کی کمیونٹی میں جائیں اور لتھوانیا بھی اماموں کی تربیت کے لئے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی کے پروگراموں سے استفادہ کر سکے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ مذاہب نے لتھوانیا کے معاشرے کو کئی صدیوں سے اکٹھا کر رکھا ہے اور مسلمان اور عیسائی لتھوانیا میں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025