شیخ ازہر: زبان سیکھنا تعصب اور نفرت کو امن اور آشنائی کی ثقافت سے بدلنے کا ایک طریقہ ہے۔
شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کہا ہے کہ زبان سیکھنا صرف لکھنے، بولنے اور سننے کی مہارت حاصل کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ ثقافت اور تہذیب میں جو اقدار ہیں ان سب کو سیکھنے کا نام زبان سیکھنا ہے اور اسی طرح قوموں کی تاریخ کے بارے میں جاننا بھی اس میں شامل ہے اور زبان سیکھنا نفرت وعداوت اور کشیدگی کو امن وسلامتی اور آشنائی سے بدلنے کا ایک ذریعہ ہے۔
آج بدھ کو امام اکبر نے برطانیہ میں برٹش کونسل کے سی ای او ڈاکٹر سکاٹ میکڈونلڈ کا ازہر کے صدر دفتر میں استقبال کے دوران مزید کہا ہے کہ ہم برٹش کونسل کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے نئے افق کھولنے کے لیے تیار ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ازہر اور کونسل کے درمیان تعاون 2007 سے شروع ہوا ہے اور اس سے ازہر کالج کے 1,161 بچوں نے استفادہ کیا ہے جن میں عربی زبان، شریعت اور قانون کالج کے بچے ہیں اور اس کے علاوہ ازہر اسکول میں انگریزی زبان پڑھانے والے اساتذہ کی تربیت بھی ہے۔
اسی سلسلہ میں برطانیہ میں برٹش کونسل کے سی ای او نے شیخ ازہر سے اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازہر شریف کا دورہ کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں مشرق وسطیٰ میں پلا بڑھا ہوں اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ازہر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلامی دنیا کے لئے کس قدر اہمیت رکھتا ہے اور مجھے امید ہے کہ برٹش کونسل اور ازہر دونوں کے درمیان تعاون جاری رہے گا اور اس تعاون سے ازہر کے طلباء اور اساتذہ کی ممکنہ بڑی تعداد مستفید ہوگی۔
اجلاس کے اختتام پر ازہر شریف کے انڈر سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد الضوینی اور برطانیہ میں برٹش کونسل کے سی ای او ڈاکٹر سکاٹ میکڈونلڈ نے ازہر اور برٹش کونسل کے درمیان 3 سال کی مدت کے لئے تعاون کے پروٹوکول کی تجدید پر دستخط کیا ہے جو مارچ 2025 تک رہے گا اور یہ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کا ساتواں مرحلہ ہے جس کا آغاز 2007 میں انگریزی زبان کی تعلیم کے لئے ازہر مرکز کے قیام سے ہوا ہے اور ان سالوں میں ازہر اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کی گئی ہے جیسا کہ 4,600 اساتذہ کو تربیت دی جا چکی ہے اور ازہر یونیورسٹی کے نمایاں طلباء کو مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تعمیری گفت وشنید کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اسلامی علوم کی تعلیم مطالعہ کے لئے ایک تعلیمی اور خاص اسکالرشپ پروگرام کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اس پروٹوکول میں اگلے سال کے دوران اقصر گورنریٹ میں انگریزی سکھانے کے لئے ایک مرکز کا قیام، ازہر میں انگریزی زبان کے اساتذہ کی مہارتوں کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے پروگرام کے ذریعے ترقی دینا اور سائنس اور ریاضی کے اساتذہ کے لئے انگریزی زبان کی مہارت کو فروغ دینے کے مقصد سے پائلٹ پروگرام شروع کرنا شامل ہے اور ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بیداری کے بحران سے متعلق ازہر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے انگریزی میں ایک خصوصی پروگرام شروع کرنا بھی شامل ہے۔
اس اجلاس میں ازہر کے انڈر سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد الضوینی، سائنسی اور ثقافتی تعلقات کے لئے امام اکبر کے مشیر ڈاکٹر عبد الدائم نصیر اور قاہرہ میں برٹش کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسز روتھ کاکس نے بھی شرکت کی ہے۔