برطانوی سفیر نے امام اکبر کو آکسفورڈ کے دورے کی باضابطہ دعوت بھیجی ہے

السفير البريطاني يوجه دعوة رسمية للإمام الأكبر لزيارة أكسفورد.jpeg

شیخ ازہر، امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بدھ کو اپنے صدر دفتر میں مصر میں برطانوی سفیر مسٹر گیرتھ بیلی کا استقبال دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا ہے اور امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر مشرق اور مغرب کے درمیان تہذیبی رابطے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہوئے ہمیشہ برطانیہ کے ساتھ علمی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس نے برطانیہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی تبادلے کے سلسلہ میں پروگرام شروع کیا ہے تاکہ ایسے فارغ التحصیل نسل پیدا ہو جو مغرب کے لئے کھلے ہو اور مغربی ذہن کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہو جس کے نتیجے میں برطانوی اور یورپی یونیورسٹیوں میں ازہر کے بہت سے طلبہ اور محققین موجود ہیں۔
 
 
 
امام اکبر نے برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی اس خواہش پر خوشی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ دورہ مصر کے دوران ازہر کا دورہ ہمیشہ ان کے پروگرام کا حصہ ہوگا اور اس سے ان کے نزدیک ازہر کے مقام ومرتبہ کا اندازہ ہوتا ہے اور امام اکبر نے برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز کا دورہ کرنے کے لئے رائل ہائینس کی طرف سے موصول ہونے والی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور جلد ہی اس دعوت کو قبول کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
 
 
اسی سلسلہ میں برطانوی سفیر نے اس اہم ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے اور اسلام کے بارے میں دنیا کے سامنے صحیح امیج اس طرح پیش کرنے کے سلسلہ میں ان کی زبردست تعریف کی ہے کہ یہ دین امن کے اقدار کو فروغ دینے اور دوسرے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور انہوں نے ازہر کے ساتھ علمی تعاون کو جاری رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لئے برطانیہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے اور رابطے کو فروغ دینے میں اس کا نمایاں کردار رہا ہے اور اسی طرح برطانوی سفیر نے برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی جانب سے امام اکبر کو تہنیتی پیغام پہنچایا ہے اور ازہر کے دورے کے دوران ان کے پرتپاک استقبال پر اپنی بے حد مسرت کا بھی اظہار کیا ہے اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز کا دورہ کرنے کے لئے انہیں باضابطہ دعوت نامہ بھی بھیجا ہے تاکہ وہ ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں اسلام کے کردار کو پیش کر سکیں۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025