شیخ الازہر نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی اور پرامن حل کے استعمال پر زور دیا
شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے آذربائیجان اور آرمینیا سے مطالبہ کیا کہ وہ دانش مندی کی آواز بلند کریں اعت ناگورنو کاراباخ خطے میں جنگ بندی کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور پرامن حل نکالیں۔ یہ بات ان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹوئٹر پر، آج جمعرات کو عربی اور انگریزی میں ایک پوسٹ کے دوران سامنے آئی، جس میں انہوں نے کہا، "عقلی سوچ کو بلند کرنے کے لئے ہمسایہ ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہم امن اور انسانیت سے محبت کرنے والے تمام افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلح تنازعہ کو روکنے کی کوششیں کریں اور دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعہ کے خاتمے کے لئے پرامن حل کا سہارا لیں"۔