شیخ ازہر نے "اوپک" کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور کہا کہ لوگوں کے درمیان تعلق تعاون اور واقفیت کا ہے، اختلاف اور تصادم کا نہیں ہے۔

شيخ الأزهر يستقبل أمين عام منظمة الأوبك ويؤكد- العلاقة بين البشر تعاون وتعارف وليست خلافّا وصراعًا.jpeg

شیخ ازہر، امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بدھ کو اپنے صدر دفتر میں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے سیکریٹری جنرل جناب محمد برکیندو اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا ہے اور اس مناسبت سے امام اکبر نے کہا کہ  اسلام تمام مخلوقات کے لئے رحمت کا دین ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تصدیق ہے جس میں کہا  ہے کہ "اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا ہے مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر" پھر امام نے کہا کہ یہاں "عالمین" کا لفظ استعمال کیا ہے جو جمع ہے اور اس کا مطلب بہت سی دنیا ہے ایک دنیا نہیں ہے اور یہ ایک معنی ہے جو بہت سے مسلمانوں کے ذہنوں سے غائب ہے کہ اسلام جانوروں کی دنیا، نباتات کی دنیا، انسانوں کی دنیا اور تمام مخلوقات کے لئے رحمت کا مذہب ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ قرآن کریم نے ایک ہی وقت میں ہر چیز میں لوگوں کے درمیان؛ رنگ، مذہب، جنس اور زبان میں اختلاف کی حقیقت کا فیصلہ کیا ہے اور اسی طرح یہ بھی طے کیا کہ انسان اور انسان کا رشتہ تعاون اور شناسائی کا ہے، اختلاف اور جھگڑے کا نہیں ہے۔

امام اکبر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ازہر پٹرولیم کی اہمیت اور لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے حصول میں اس کے اہم کردار سے پوری طرح آگاہ ہے؛ لہٰذا، ازہر یونیورسٹی مصری یونیورسٹیوں میں پیٹرولیم کی تعلیم کرانے والا پہلا شعبہ ہونے کا علمبردار رہا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر کا پیغام عالمی ہے کیونکہ اس کے یہاں دنیا کے 108 ممالک سے 40 ہزار سے زائد طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں جو مختلف علوم اور تخصصات میں ہیں جیسے کہ سائنس فیکلٹیز جیسے میڈیسن اور انجینئرنگ، سائنسز وغیرہ جبکہ پہلے شریعہ فیکلٹی تک محدود تھی۔اسی طرح پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے سیکرٹری جنرل جناب محمد برکیندو نے انسانیت کے امام کی حیثیت سے امام اکبر کی قدردانی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ قاہرہ کا تنظیم میں ایک خاص مقام ہے کیونکہ پچھلی صدی کے پچاس کی دہائی میں تنظیم کے تاسیسی اجلاسوں کا پہلا انکیوبیٹر یہی رہا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ تعلیم پوری دنیا میں ترقی اور خوشحالی کی کلید ہے اور یہ وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے دولت کی بہترین سرمایہ کاری حاصل کی جا سکتی ہے اور پوری انسانیت کے لئے نشاۃ ثانیہ اور خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے اور ملاقات کے اختتام پر امام اکبر نے اوپیک کے سیکرٹری جنرل کو ازہر کا قرآن پاک کا ایک خصوصی نسخہ پیش کیا اور اسی طرح اوپیک کے سیکرٹری جنرل نے بھی شیخ ازہر کو ایک کتاب پیش کی جس میں قاہرہ میں اس کے قیام کے پہلے تیاری کے اجلاس کے آغاز سے لے کر آج تک تنظیم کی کہانی اور تاریخ موجود ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025