شیخ ازہر نے خادم حرمین شریفین کو یوم تاسیس کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے
امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو یوم تاسیس کی سالگرہ کے موقع پر تہنیتی مبارکباد پیش کی ہے جس میں 3 صدیاں قبل امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی مملکت کے قیام کی سالگرہ منائی جاتی ہے اور امام اکبر نے عرب اور اسلامی ممالک کے مسائل کی خدمت میں مملکت سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کی تعریف کی ہے اور اور مملکت اور ازہر کے درمیان قریبی تعلقات کی تعریف بھی کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مملکت کی سلامتی اور امن کو برقرار رکھے اور وہاں کے لوگوں کو مسلسل تحفظ اور استحکام عطا کرے۔