امام اکبر نے اردن کے بادشاہ، ان کی اہلیہ ملکہ رانیہ اور فوکل فاؤنڈیشن کو زاید انعام برائے انسانی بھائی چارے 2022 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

الإمام الأكبر يهنئ ملك الأردن وقرينته.jpg

امام اکبر اور ازہر شریف کے شیخ عزت مآب جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ہاشمی بادشاہت اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم بن الحسین، ان کی اہلیہ محترمہ ملکہ رانیہ العبد اللہ اور ریاست ہیٹی میں فاؤنڈیشن فار فریڈم اینڈ نالج "فوکال" کو "زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ" حاصل کرنے پر مبارکبادی پیش کی ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ انہوں نے بھائی چارے اور انسانی بقائے باہمی کی ایک عمدہ مثال اور نمونہ پیش کیا ہے اور ازہر کے شیخ نے آج پیر کے روز "زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ" کے تیسرے ایڈیشن میں کامیاب ہونے والوں کے اعزاز میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدا للہ دوم بن الحسین کی کاوشوں کو سراہا ہے کہ انہوں نے بین المذاہب گفت وشنید، بیت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطین کے بے حال وبدحال لوگوں کی مسلسل حمایت کرنے جیسے مسائل کی حمایت کی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ اردن کی ہاشمی حکومت اور وہاں کی فیاض اور سخی عوام نے ناانصافی، ظلم وستم، زندگی زبوں حالی اور ملک پر اغیار کے قبضہ کرنے کی وجہ سے بھاگنے والے بہت سے پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور اسی طرح ملکہ عالیہ رانیہ العبد اللہ کا مقام بھی بڑا عظیم ہے کہ وہ ان خیراتی کوششوں کی حمایت کرتی ہیں، خواتین کی دیکھ بھال اور بچوں اور محروموں کی نگرانی اور دستگیری کرنے اور لوگوں کے درمیان محبت وبھائی چارے کو فروغ دینے میں بھرپور شرکت کرتی ہیں۔ 




اسی طرح ازہر کے شیخ نے نیشنل فوکل فاؤنڈیشن اور ریاست ہیٹی کے لوگوں کی بھی تعریف کی ہے کہ انہوں نے انسانی وقار کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اور ناانصافی، غلامی اور ظلم وزیادتی، انسان کی انسانیت، اس کے وقار کو مجروح کئے جانے اور آزادی سلب کئے جانے کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرتے رہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ "فوکل" "زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ" جیتنے کی مستحق ہے کیونکہ اس نے ہیٹی کے ان بہادر لوگوں کی خدمت میں مخلصانہ کوششیں کی ہے جنہوں نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے اور اب بھی غربت اور ماحولیاتی آفات کے سانحے سے دوچار ہیں اور تنظیم کی صدر محترمہ مائکل پیئرے لوئس کی محنت کو سراہہ ہے کہ وہ انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دے رہی ہیں اور ریاست ہیٹی میں انسانی، سماجی اور ماحولیاتی بحرانوں کا حل تلاش کرنے میں حصہ لے رہی ہیں۔ 


عزت مآب امام اکبر نے ابوظہبی کے ولی عہد جناب شیخ محمد بن زاید کے نام شکرانہ اور قدردانی کا پیغام بھیجا ہے کیونکہ آنجناب نے انسانی بھائی چارے کی کوششوں کی کفالت کی ہے، اپنے کام کو انجام دینے کے سلسلہ میں سپریم کمیٹی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت ہے اور وہ انسانی بھائی چارے میں سچا یقین رکھتے ہوئے اس کے لئے مخلصانہ عزم وارادہ کا اظہار کیا ہے اور امام اکبر نے یہ بھ واضح کیا کہ  یہ انسانی بھائی چارے کے لیے بین الاقوامی انعام زمین پر ہر جگہ بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک الہی انعام ہے اور بھائی چارے کے معاہدہ کے اقدار کا اعزاز ہے اور متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی میراث کا احیا ہے۔ (اللہ رب العزت ان کی روح کو سکون عطا فرماوے)

عزت مآب امام اکبر نے انسانی بھائی چارے کی دستاویزات کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا کیونکہ یہ اپنا کارواں جاری رکھے ہوئے ہے اور دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور ثابت قدم قدموں کے ساتھ یہ اپنا راستہ بناتا ہی جارہا ہے اور اسی کے ساتھ تمام نیکی اور امن سے محبت کرنے والوں کو خیر وبھلائی کے اپنے سفر میں شرکت کرنے کے لئے راغب کرتا جا رہا ہے اور یاد رہے کہ اس کا آغاز 2019 میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں میرے بھائی کیتھولک چرچ کے فادر عزت مآب پوپ فرانسس  دوم کے ساتھ انسانی بھائی چارے کی دستاویزات پر دستخط کرکے ہوا ہے اور ازہر کے شیخ نے اپنی تقریر کا اختتام دنیا میں مذہبی اور سیاسی شخصیات کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کیا ہے تاکہ انسانی بھائی چارے کے اصولوں کی حمایت اور اس کے عظیم راستہ کی نگرانی ہو سکے اور جنگوں، نفرت انگیز تقریر، نسل پرستی، تعزیت اور خود غرضی کے مقابلے میں ایک ساتھ کھڑے ہوا جا سکے اور ساتھ ہی انہوں نے "زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ" کے لئے متعین کردہ حکم کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اس نے اپنے تمام اراکین کے ساتھ مل کر انسانی بھائی چارے کی اقدار کے لئے محنت کی ہے اور اسی طرح کیتھولک چرچ کے فادر عزت مآب پوپ فرانسس، عزت مآب شیخ عبد اللہ بن زاید آل نہیان، متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوتریس، "زاید ایوارڈ برائے انسانی بھائی چارہ" کے لئے متعین کردہ حکم کمیٹی کے اراکین، انسانی بھائی چارہ کی اعلیٰ کمیٹی کے ارکان اور متحدہ عرب امارات کی اہم ترین شخصیات کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025