امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے شریعہ قانون فیکلٹی کے افغانی طالب علم حکمت کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے، جو سوموار کی شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ اسے اپنی وسیع رحمت و مغفرت میں ڈھانپ لے اور اس کے اس سفر علم کو قیامت کے دن شفاعت کا ذریعہ بنائے، امام اکبر نے طالب علم کے اہل و اقارب اور افغانی سفارتخانے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے،اور دعا کی کہ اللہ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ، انا للہ وانا الیہ راجعون