شیخ الازہر سینٹ میری چرچ اور سکندر یہ کے مار پولیس چرچ کے کاہن پادری ارسانیوس ودید کے سانحہ قتل پر سینٹ مارک کے بطریق پوپ تواضرس ثانی اور مسیحی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شیخ الازہر واضح کرتے ہیں کہ کسی جان کا قتل کبیرہ گناہ ہے جو اللہ کی ناراضگی اور آخرت میں عذاب کو واجب کردیتا ہے، اور اللہ نے ایک جان کے قتل کو ساری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے؛ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: جو شخص كسى كو بغير اس ككہ وه كسى كا قاتل ہو يا زمين ميں فساد مچانے والا ہو، قتل كرڈالے تو گويا اس نے تمام لوگوں كو قتل كرديا اور جو شخص كسى أيك كى جان بچالے، اس نے گويا تمام لوگوں كو زنده كرديا۔ شیخ الازہر نے تمام لوگوں کو متنبہ کیا کہ اس طرح کے حادثات ایک ہی وطن میں رہنے والے شہریوں کے درمیان مذہبی جنگ برپا کرنے کی سازش ہے، جبکہ اللہ نے مصر کو اپنے فضل اور عوام و قیادت کے شعور کے باعث ایسی جنگوں سے نجات دے دی ہے، انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیداری کا ثبوت دیں اور اس طرح کی سازشوں کو شروع ہی سے کچل دیں۔ اور ازہرشریف پادریارسانیوس ودید کے اہل خانہ اور تمام مسیحی برادری سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ سے دعا گو ہے کہ وہ مصرکو اپنی حفاظت اور قوت کے ساتھ محفوظ رکھے اور اس پر امن وسلامتی کی نعمت ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔