تین زبانوں میں... شیخ الازہر نے اسلام کو دہشت گردی قرار دینے کی مذمت کی ہے کہ جسے "جہالت، اشتعال انگیزی، نفرت کی دعوت اور قرون وسطی کی بربریت کی واپسی کی طرف" دھکیلنے سے شمار کیا ہے۔
شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے بار بار "اسلامی دہشت گردی" کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے اسلام کو دہشت گردی قرار دینے کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ اس سچے مذہب کے اصولوں سے لاعلمی کی نشاندہی کرتا ہے کہ جو دین امن و سلامتی کا مطالبہ کرتا ہے۔ امام الاکبر نے فیس بک اور ٹویٹر پر عربی، انگریزی اور فرانسیسی زبان میں ایک بلاگ پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "اسلام کو دہشت گرد قرار دینا اس مذہب سے لاعلمی کی عکاسی کرتا ہے، یہ خطرہ دوسروں کے عقیدے کے احترام، نفرت اور تشدد کی طرف بلاوے کی واضح کال، قرون وسطیٰ کی بربریت کی طرف واپسی اور تقریبا 2 ارب مسلمانوں کے جذبات پر نفرت انگیز اشتعال انگیزی کو مدنظر نہیں رکھتا"۔ یہ بات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ جمعے کو ہونے والے قتل کے واقعے کے بعد متعدد فرانسیسی حکام کے بیانات کے جواب میں سامنے آئی جنہوں نے اسلام پر دہشت گردی کا الزام لگایا تھا، جس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیز تصاویر دکھانے والے تاریخ کے استاد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ الازہر نے اس سے قبل اس قتل کی مذمت کی تھی جبکہ نفرت انگیز تقریر اور تشدد کو ترک کرنے، چاہے اس کی شکل، ماخذ یا وجہ کچھ بھی ہو، اور مذہبی تقدس اور علامتوں کا احترام کرنے اور مذاہب کو ناراض کرکے نفرت پھیلانے سے دور رہنے کی مسلسل کال پر زور دیا تھا، مذاہب اور ان کی مقدس علامتوں کے غلط استعمال کو جرم قرار دیتے ہوئے عالمی قانون سازی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور سب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دوسروں کے عقائد کے احترام پر زور دینے والے مذاہب کی تعلیمات کا احترام کریں۔