امام اکبر لیلۃ القدر کی مناسبت سے صدر سیسی اور مسلمانان عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شب قدر کی مناسبت سے صدر عبدالفتاح السیسی، اہل مصر اور تمام مسلمانان عالم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
امام حسن نے صدر جمہوریہ مصرعبدالفتاح سیسی کی موجودگی میں مرکز منارہ میں محفل شب قدر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ: اللہ تبارک و تعالی تمام دنیا پر رمضان کریم کی ان برکتوں کو امن و امان اور سلامتی و استحکام کے ساتھ لوٹاتا رہے، اور تمام دنیا کے لیے اسے بحرانوں اور ان فتنوں سے نکلنے کا ذریعہ بنائے جن سے قرآن کریم نے ہمیں خبردار کیا ہے: "﴿وَاتَّقُـــوا فِتْنَةً لَّا تُصِـــــيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَاب﴾، "، " اور تم ايسے وبال سے بچو! كہ جو خاص كر صرف ان ہى لوگوں پر واقع نہ ہو گا جو تم ميں سے ان گناہوں كے مرتكب ہوئے ہيں اور يہ جان ركھو كہ الله سخت سزا دينے والا ہے"۔
جن کے تباہ کن اثرات ہر طرف پھیل گئے ہیں اور جو مجرم و معصوم اور ظالم و مظلوم سب کو شامل ہیں۔
وزارت اوقاف نےبدھ کے روز صدر جمہوریہ مصر عبدالفتاح السیسی، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر، وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی، سینٹ اور پارلیمنٹ کے صدر اور کئی دینی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی موجودگی میں مرکز منارہ میں شب قدر کی مناسبت سے ایک محفل کا انعقاد کیا تھا۔