امام الاکبر نے بحرین کے بادشاہ کو 49 ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔
شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اور برادر بحرینی عوام کو بحرین کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ امام الاکبر نے مملکت بحرین اور اس کے عوام کی ترقی اور اس کے اتحاد، سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مملکت بحرین کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری رکھنے اور اسے عرب اور اسلامی قوموں کو تمام نقصانات اور بدبختیوں سے بچانے کی دعا کی۔